لاڑکانہ کی فنکار بہنوں کا سندھ حکومت کے خلاف انوکھا احتجاج

لیلیٰ سورٹھ اور شبو لال نے احتجاجی گانا گا کر چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے لوہر کالونی سے نکاسی آب کا مطالبہ کیا ہے۔

لاڑکانہ کی لوہر کالونی میں ایک ماہ سے جمع گندے پانی سے تعفن اٹھنے لگا ، انتظامیہ کی عمد توجہی پر مقامی گلوکار بہنوں لیلیٰ سورٹھ اور شبو لال نے گیت گا کر احتجاج ریکارڈ کراتے ہوئے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور دیگر حکام سے بارش کے پانی کی نکاسی کا مطالبہ کیا۔

لاڑکانہ میں مون سون کی حالیہ بارشوں کے باعث لاڑکانہ شہر کے نشیبی علاقوں میں نکاسی آب بندوبست نہ ہونے کی وجہ سے لاڑکانہ کی لوہر کالونی میں پانی جمع ہے جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔

یہ بھی پڑھیے

سکھر بیراج کے دروازوں سے لاشیں ملنے کا سلسلہ جاری،مزید 4 لاشیں برآمد

اس صورتحال پر احتجاج کرتے ہوئے مقامی فنکار بہنوں لیلیٰ سورٹھ اور شبو لال نے گانا گا کر اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔

لیلیٰ سورٹھ اور شبو لال کا نیوز 360 سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ گزشتہ ہفتے سے ہمارے پاس بارش کے پانی کی نکاس کی لئے کوئی خاطر خواہ بندوبست نہیں کیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ لوہر کالونی میں برساتی نالے سیوریج کے پانی میں تبدیل ہو گئے ہیں، جس کی وجہ سے ہر جگہ تعفن پھیل گیا ہے ، تعفن کی وجہ سے مختلف بیماریاں پھیل رہی ہیں ، لوگوں کے پاس کھانےکو پیسے نہیں صفائی کیسے کرائیں گے اس لیے ہماری اعلٰی حکام سے درخواست ہے کہ لوہر کالونی سے نکاسی آب کا جلد از جلد بندوبست کیا جائے۔

فنکار بہنوں کا کہنا تھا سیوریج کے پانی کی وجہ سے شہریوں کو آمدورفت میں شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے ، ہم فنکار لوگ ہیں ہمیں بھی اپنے پروگرامز میں شرکت کے لیے دوسری جگہوں پر جانا پڑتا ہے اس کے لیے ہمیں کشتی کی طرح پانی عبور کرنا پڑتا ہے۔

انہوں نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور ڈی سی لاڑکانہ سے درخواست کی کہ وہ فوری نوٹس لے کر بارش کے پانی کو صاف کر کے علاقے مکینوں کے پریشانی کا خاتمہ کریں۔

متعلقہ تحاریر