اداکار منیب بٹ بھی روپے کی گرتی قدر سے پریشان

اداکار نے روپے کی قدرمیں رواں ماہ کے دوران آنے والی کمی کے حوالے سے  گراف اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر شیئر کردیا۔

ملک کی تباہ حال معیشت نے عام آدمی کے ساتھ ساتھ فنکاروں کوبھی تشویش میں مبتلا کردیا۔

اداکار منیب بٹ نے روپے کی قدرمیں رواں ماہ کے دوران آنے والی کمی کے حوالے سے  گراف اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر شیئر کردیا۔

یہ بھی پڑھیے

روزنامہ مشرق نے فحش فلموں کی اداکارہ میا خلیفہ کو پی ٹی آئی کارکن بنادیا

سجل علی کی پہلی برطانوی فلم آئندہ برس کس تاریخ کو ریلیز ہوگی؟

اداکار منیب بٹ نے جولائی کے مہینے میں  ڈالر کی قدر میں ہونے والے اضافے کے حوالے سے گراف شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ مزید عدم استحکام ، اقتصادی بحران۔

منیب بٹ کی جانب سے شیئر کردہ گراف میں دیکھا جاسکتا ہے کہ یکم سے 28جولائی کے دوران 30 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل فیشن ڈیزائنر دیپک پروانی، اداکار اعجاز اسلم،فیصل قریشی  اور عدنان صدیقی بھی سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر مہنگائی اور تباہ حال معیشت کا شکوہ کرچکے ہیں۔ق

متعلقہ تحاریر