اداکار گوہر رشید نے ملک کی سیاست سے متعلق کیا پیش گوئی کردی؟
دی لیجنڈ آف مولاجٹ کی آفیشل ریلیز ڈیٹ آئے نہ آئے انشااللہ عمران خان بطور وزیراعظم دو تہائی اکثریت کے ساتھ جلد واپس آرہاہے، اداکار

پاکستان ڈرامہ و فلم انڈسٹری کے مشہور اداکار گوہر رشید نے اداکاری کے ساتھ ساتھ سیاست پر پیشگوئیاں بھی شروع کردیں۔
ریلیز میں تاخیر کا شکار فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ میں اداکاری کرنے والے گوہررشید نے سابق وزیراعظم عمران خان کی اقتدار میں واپسی سے متعلق اہم پیش گوئی کردی۔
یہ بھی پڑھیے
اداکار منیب بٹ بھی روپے کی گرتی قدر سے پریشان
ارمینا خان سماجی رابطوں کی ویب سائٹس سے اکتا گئیں؟
اداکار گوہررشید نے اپنے حالیہ ٹوئٹ میں لکھا کہ دی لیجنڈ آف مولاجٹ کی آفیشل ریلیز ڈیٹ آئے نہ آئے انشااللہ عمران خان بطور وزیراعظم دو تہائی اکثریت کے ساتھ جلد آپ کی قریبی پارلیمنٹ میں واپس آرہاہے۔
#TheLegendofMaulaJatt kie official release date aye naa aye leikn #ImranKhan phir say aah raha hai as the Prime Minister of #Pakistan (Inshah Allah) with the 2/3rd majority in parliament near you ☺️
— Mirza Gohar (@GoharRsd) July 29, 2022
واضح پاکستانی شوبز انڈسٹری کی اکثریت کے ساتھ ساتھ اداکار گوہر رشید بھی تحریک انصاف اور عمران خان کے پرزور حا می ہیں ۔ اداکار گوہر رشید کئی فلموں اور ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھاچکے ہیں۔ عید الاضحیٰ پر ریلیز ہونے والی ہمایوں سعید کی فلم لندن نہیں جاؤں گامیں بھی انہوں نے سائیڈ رول ادا کیا ہے۔
اداکار گوہر رشید نے حال ہی میں انکشاف کیا تھا کہ وہ ماضی کے معروف اسکالر غلام احمد پرویزکے نواسے ہیں۔روزنامہ جنگ کو دیے گئے حالیہ انٹرویومیں اداکار نے بتایا تھا کہ جب انہوں نے ہوش سنبھالا تو ان کے نانا انتقال کرچکے تھے لیکن وہ کہتے ہیں کہ جو تعلیمات اور نظریہ ان کے نانا کا تھا وہی ان کا بھی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ دین کوجتنا مشکل بنادیا گیا ہے وہ اتنا مشکل نہیں ہے، یہ بہت خوبصورت اور آسانیوں والا مذہب ہے۔









