ایف آئی اے نے اشتہاری سلیمان شہباز کے اثاثوں کی تفصیلات جاری کردیں

رپورٹ کے مطابق وزیراعظم کے صاحبزادے کے نام چنیوٹ میں 200 کینال اراضی ہے جبکہ مختلف بینکوں میں 29 اکاؤنٹس موجود ہیں۔

ایف آئی اے منی لانڈرنگ کیس، وزیراعظم شہباز شریف کے بیٹے سلیمان شہباز کے بینک اکاؤنٹس میں 3 کروڑ 70 لاکھ 24 ہزار 500 روپے ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز کی جائیدادوں کی تفصیلات منظر عام پر آگئی ہیں۔

ایف آئی اے کی جانب سے عدالت میں جمع کرائی گئی تفصیلات کے مطابق اشتہاری ملزم سلیمان شہباز کے نام چنیوٹ میں 200 کنال سے زائد اراضی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

فنانشل ٹائمز کا تحریک انصاف اور شریف برادران پر سنگین مالی بے ضابطگیوں کاالزام

الیکشن اکتوبر میں ہونگے،قرنطینہ والے بھی مان گئے ، شیخ رشید

رپورٹ کے مطابق سلیمان شہباز کے مختلف بینکوں میں 29 اکاؤنٹس موجود ہیں۔

ایف آئی اے کی رپورٹ کے مطابق سلیمان شہباز کے بینک اکاؤنٹس میں 3 کڑور 70 لاکھ 24 ہزار 500 روپے ہیں۔

سلیمان شہباز کے 13 کمپنیوں میں 19 کڑور سے زائد سے شیئرز ہیں۔ 11 کمپنیوں پر ایک ہی ایڈریس 55 کے ماڈل ٹاؤن دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اسپشل سینٹرل کورٹ نے منی لانڈرنگ کے مقدمے میں سلیمان شہباز کے اثاثوں کی تفصیلات طلب کی تھیں، جب کہ عدالت نے ایف آئی اے منی لانڈرنگ کیس میں سلیمان شہباز کو اشتہاری قرار دے رکھا ہے۔

متعلقہ تحاریر