کھیلو آزادی سے : کشمیر پریمیئر لیگ سیزن 2 کا آفیشل نغمہ جاری

کے پی ایل سیزن2 کے آفیشل نغمے میں   گلوکار و موسیقار ساحر علی بگا اور آئمہ بیگ  نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے۔

کشمیر کی سرسبز وادیوں میں رواں ماہ  شروع ہونے والی کشمیر پریمیئر لیگ( کے پی ایل) سیزن 2 کا آفیشل نغمہ  کھیلو آزادی سے جاری کردیا گیا۔

کے پی ایل سیزن2 کے آفیشل نغمے میں   گلوکار و موسیقار ساحر علی بگا اور آئمہ بیگ  نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے، جوش و جذبے سے بھرپور گانے کا صارفین کی جانب سے خاصا پسند کیاجارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

کامن ویلتھ گیمز میں ملائیشین کوچ نے جذبہ ایثار کی مثال قائم کردی

بارش سے لطف اندوز ہوتے کرکٹر فخر زمان عوامی تنقید کا نشانہ بن گئے

نغمے کے بول”کھیل توکھیل تو اٹھالے، ہر پل ہر دن ہے تیرا، وادی وادی بولے کھیلو آزادی سے“سننے والوں کو سرشاری میں مبتلا کردیتے ہیں۔ گانے کی وڈیو میں سابق کپتان شاہد آفریدی،شعیب ملک،کامران اکمل، عامر یامین،شرجیل خان اور  اعظم خان بھی جلوہ گر ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ کشمیر پریمیئر لیگ سیزن 2کا 6 اگست سے مظفرکرکٹ کرکٹ اسٹیڈیم میں آغاز ہونے جارہا ہے۔ایونٹ میں 7 ٹیمیں راولا کوٹ ہاکس، اوور سیز واریئرز، مظفر آباد ٹائیگرز، باغ اسٹالینز،میر پور رائلز، کوٹلی لائنز اور جموں جانباز کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

ایونٹ میں کل 19 میچز کھیلے جائیں گے اور فائنل 17 گست کو مظفرآباد کرکٹ اسٹیڈیم میں منعقدہوگا۔

متعلقہ تحاریر