عروہ حسین نے عتیقہ اوڈھو کو فرشتہ کیوں قرار دیدیا؟
عتیقہ اوڈھو جی! آپ ایک بہترین روح ہیں، مجھے ان طریقوں سے راحت بخشنے کا شکریہ جنہیں میں الفاظ میں بیان نہیں کرسکتی، عروہ حسین

اداکارہ عروہ حسین نے اپنی روح پر لگے زخموں پر الفاظ کا مرہم رکھنے پر سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ہے۔
عروہ حسین نے اپنے انسٹاگرام پیش پر عتیقہ اوڈھو کے ساتھ اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے جس کے ساتھ طویل جذباتی کیپشن بھی تحریر کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
دنانیر مبین نے صارفین کو ٹک ٹاک پر محفوظ رہنے کے طریقے بتادیے
ہم خوفناک مستقبل کی جانب بڑھ رہے ہیں، شہزاد رائے
عروہ حسین نے نے لکھا کہ عتیقہ اوڈھو جی! آپ ایک بہترین روح ہیں، مجھے ان طریقوں سے راحت بخشنے کا شکریہ جنہیں میں الفاظ میں بیان نہیں کرسکتی۔
View this post on Instagram
انہوں نے کہا کہ اس دنیا کو آپ جیسی مزید سپر خواتین کی ضرورت ہے جو دنیا کے ترش رویے کہ وجہ سے خود کو لمحہ بہ لمحہ پستی میں دھکیلنے والوں کو اوپر اٹھاتی ہیں ۔
آپ میرے لیے خدا کا بھیجا ہوا فرشتہ ہیں، میں آپ کی قوت اور دانائی کی معترف ہوں، میری دوست آپ میرے لیےرہنمائی کا ذریعہ ہیں، آپ کی محبت اور مہربانی کیلیے ہمیشہ مشکور رہوں گی۔
یاد رہے کہ گلوکار و اداکار فرحان سعید کے ساتھ شادی کی ناکامی کے بعد اداکارہ عروہ حسین ان دنوں تنہا زندگی گزاررہی ہیں جبکہ رہنما تحریک انصاف اور ماہر تعمیرات ثمر علی خان سے تیسری شادی کرنے والی سینئر ادکارہ بھی ایک دور میں عروہ جیسے حالات کا سامنا کرچکی ہیں۔
شوبز کے ناقدین کا خیال ہے کہ عتیقہ اوڈھو ہی عروہ کی تکالیف کو صحیح معنوں میں سمجھ سکتی ہیں اور ان حالات سے نکلنے میں ان کی صحیح رہنمائی کرسکتی ہیں۔









