الیکشن کمیشن کے ممنوعہ فنڈنگ کیس کے فیصلے میں نقائص سامنے آگئے
عمران خان کے فوکل پرسن برائے ڈیجیٹل میڈیا ڈاکڑ ارسلان نے کہا ہے کہ رومیتا سیٹھی پاکستانی شہری نصیرعزیز کی اہلیہ نے جنہوں نے اپنے جوائنٹ اکاؤنٹ سے پی ٹی آئی کو فنڈ فراہم کیا

پاکستان تحریک انصاف کے خلاف ممنوعہ فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کے فیصلے میں نقائص سامنے آگئے ہیں۔ سابق وزیراعظم عمران خان کے فوکل پرسن برائے ڈیجیٹل میڈیا ڈاکڑارسلان نے کہا ہے کہ رومیتا سیٹھی پاکستانی شہری نصیرعزیزکی اہلیہ نے جنہوں نے اپنے جوائنٹ اکاؤنٹ سے پی ٹی آئی کو فنڈ فراہم کیا ۔
پی ٹی آئی چیف عمران خان کے فوکل پرسن برائے ڈیجیٹل میڈیا ڈاکٹر ارسلان کے مطابق بھارتی شہری رومیتا سیٹھی پاکستانی شہری نصیر عزیز کی اہلیہ ہیں اور ان دونوں نے اپنے جوائنٹ اکاؤنٹ سے تحریک انصاف کو فنڈ فراہم کیا جبکہ الیکشن کمیشن کے فیصلے میں دونوں کو علیحدہ علیحدہ دیکھایا گیا ہے ۔
یہ بھی پڑھیے
پی ٹی آئی کا ممنونہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ اعلیٰ عدلیہ میں چیلنج کرنے کا اعلان
ان کا کہنا تھا کہ فیصلہ کے اس حصے کو لے کر ہی سکند راجہ کا نہ صرف استعفی بنتا ہے بلکہ تمام پچھلی تنخواہ بھی واپس لینی چاہیے۔ اس فیصلے کے مطابق اگر شعیب ملک کا اپنی اہلیہ کے ساتھ ایک جوائنٹ اکاؤنٹ ہو اور وہ اس سے پی ٹی آئی کو بینکنگ چینل کے ذریعے فنڈ کرتے ہیں تو یہ ممنوعہ فنڈ ہوگا۔
الیکشن کمیشن کا اپنا فیصلہ پڑھ لیں کہ اس خاتون کا شوہر پاکستانی ہے اور اسنے یہ اپنی بیوی کے ساتھ بنے جوائنٹ اکاؤنٹ سے پیمنٹ کی ۔ امید ہے آپ یہ بات بھی لوگوں کو بتائیں گےhttps://t.co/geMq1wpYRA pic.twitter.com/j10QY1QfcE
— Dr Arslan Khalid (@arslankhalid_m) August 2, 2022
سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری اور دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں نے نے موقف اختیار کیا کہ پارٹی کو تمام فنڈنگ قانونی طریقے سے ہوئی ہم نے اس کی تمام تفصیلات الیکشن کمیشن کو فراہم کر دی تھیں۔
اوورسیز پاکستانیوں تحریک انصاف کو فنڈنگ جاری رکھیں ہم آپ کا احترام دل جان سے کرتے رہے ہیں اور کرتے رہیں گے حکومتی اتحاد اور ان کے میڈیا حمایتی جو آج بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو اسرائیلی اور امریکن ایجنٹ ڈیکئر کر رہے ہیں ان کو منہ کی کھانی پڑے گی، اوورسیز پاکستانی زندہ باد pic.twitter.com/5OHAKlzouv
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) August 2, 2022
سینئر صحافی حامد میر نے تحریک انصاف کی جانب سے بھارتی خاتون سے وصول کی جانے والی رقم کی تفصیلات شیئر کیں۔صحافی حامد میر نے ٹوئٹر پر فیصلے کا ایک حصہ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ بھارتی شہری رومیتا شیٹی نے بھی پی ٹی آئی کو فنڈ بھیجے۔
Mrs. Romita Shetty an Indian national sent funds to PTI from Singapore. pic.twitter.com/TIyp6koGrs
— Hamid Mir (@HamidMirPAK) August 2, 2022
دوسری جانب پی ٹی آئی کو فنڈنگ کرنے والی رومیتا سیٹھی نامی خاتون کا جعلی ٹوئٹر اکاؤنٹ بھی سامنے آیا ہے ۔ اکاؤنٹ کے بائیو میں بتایا گیا ہے کہ خاتون پی ٹی آئی کے لیے غیر ملکی فنڈنگ جمع کرتی ہیں اور وہ بھارتی ہندو قوم پرست جماعت آر ایس ایس کی رکن بھی ہیں۔
رومیتا سیٹھی کے اسی ٹوئٹر اکاؤنٹ سے جہاں وہ اپنے آپ کو پی ٹی آئی کی ایجنٹ کہہ رہی ہے وہیں وہ اسی ہینڈل کو تحریک انصاف اور عمران خان کی ٹورلنگ کے لیے بھی استعمال کر رہی ہیں۔