مولانا طارق جمیل کی شہباز شریف اور عمران خان سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں

مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل  وزیراعظم شہباز شریف اور پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے درمیان پیغام رسانی کرنے لگے

تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان سے  مولانا طارق جمیل نے ملاقات کی ۔ معروف مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل نے کہا کہ عمران خان کی دعوت پر ان سے ملنے آیا ہوں۔

مولانا طارق جمیل نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل سے ایک پیغام میں بتایا کہ بنی گالہ میں عمران خان سے ملاقات کی۔ بنی گالہ پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی دعوت پر ان سے ملنے آیا ہوں۔

یہ بھی پڑھیے

بیانات اور پریس کانفرنسز: کیا پی ٹی آئی کے عوامی بیانیے کا جواب ہوسکتی ہیں؟

طارق جمیل کا کہنا تھا کہ رب کی بارگاہ میں توبہ کرو، سیاستدانوں کو پیغام ہے کہ ملک کو کبڈی کا میدان نہ بنائیں، ملک کو کھلواڑ نہ بنائیں، ملک کی بھلائی کا سوچیں۔

مذہبی اسکالر نے کہا کہ سیاستدان غریبوں کے بارے میں سوچیں۔ حکومت معلوم نہیں کیا کررہی ہے۔بس قوم کو پیغام ہے کہ استغفار کریں۔

دوسری جانب ذرائع نے بتایا کہ مولانا طارق جمیل نے عمران خان سے ملاقات سے قبل وزیر اعظم شہباز شریف سے بھی ملاقات کی ۔

ذرائع کے مطابق مولانا طارق جمیل وزیر اعظم شہباز شریف اور پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے درمیان  مفاہمتی   عمل آگے بڑھانے میں مصروف ہیں۔

متعلقہ تحاریر