ممنوعہ فنڈنگ کیس کے فیصلے پر فنکاروں کا ردعمل
تحریک انصاف کو اپنی پوزیشن واضح کرنی چاہیے، ہارون شاہد: سمندر پار پاکستانیز ہمیں آپ فخر ہے،شان شاہد: خبر کے دوسرے رخ کا انتظار کرنا چاہیے، اعجاز اسلم

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف کے خلاف ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ گزشتہ روز جاری کرتے ہوئے تحریک انصاف کو ممنوعہ فنڈ وصول کرنے کا مرتکب قرار دیا۔
الیکشن کمیشن کے فیصلے پر سیاستدانوں اور تجزیہ کاروں کے علاوہ شوبز شخصیات نے بھی اپنے تاثرات کا اظہار کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
فوجی ہیلی کاپٹر کے حادثے پر شوبز شخصیات اورکھلاڑیوں کا اظہار افسوسدن
انیر مبین نے صارفین کو ٹک ٹاک پر محفوظ رہنے کے طریقے بتادیے
ادکار و گلوکار ہارون شاہد نے لکھا کہ اپوزیشن کی باتوں سے قطع نظر تحریک انصاف کو فارن فنڈنگ کیس پر اپنی پوزیشن واضح کرنی چاہیے۔ ہارون شاہدنے مزید کہا کہ اس کے علاوہ تحریک انصاف کے حامیوں کا غیر واضح معاملات سے متعلق سوال پوچھنا اچھا للگا۔
Regardless of what the opposition says PTI needs to clarify it’s position on this. #Foreignfundingcase Also, it’s great to see PTI followers asking questions regarding whatever they feel is unclear.
— Haroon Shahid (@Haroon_5hahid) August 2, 2022
اداکار شان شاہد نے سمندر پار پاکستان کو مخاطب کرکے کہا کہ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ آپ کہاں ہیں لیکن آپ کی محبت پاکستان پہنچ رہی ہے،ہمیشہ پاکستان ک ساتھ دینے پر ہمیں آپ پرفخر ہے۔
#Overseaspakistanis ♥️🇵🇰 no matter where you are your love reaches Pakistan #proud of you for always supporting Pakistan ..
— Shaan Shahid (@mshaanshahid) August 2, 2022
I think lets wait for the other side of the story #newdrama #maafkardo pic.twitter.com/461oPZk8dq
— aijaz aslam (@aijazz7) August 2, 2022
اداکار اعجاز اسلم نےوفاقی وزرا راناثناللہ اوراعظم نذیر تارڑ کی پریس کانفرنس کی وڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ میرا خیال ہے کہ خبر کے دوسرے رخ کا انتظار کریں۔ انہون نے نیا ڈرامہ اور معاف کردو کے ہیش ٹیگ بھی استعمال کیے۔









