اداکارہ طوبیٰ انور نے بڑی کامیابی حاصل کرلی

اداکارہ طوبیٰ انور کے ہم ٹی وی پر نشر ہونے والے ڈرامہ سیریل بچھو کی آخری قسط نے مقبولیت میں شام 7 بجے کی سلاٹ میں تمام ڈراموں کو پیچھے چھوڑدیا۔

معروف اینکر اور سیاستدان مرحوم عامر لیاقت کی سابق اہلیہ اداکارہ طوبیٰ انور نے بڑی کامیابی حاصل کرلی۔

اداکارہ طوبیٰ انور کے ہم ٹی وی پر نشر ہونے والے ڈرامہ سیریل بچھو کی آخری قسط نے مقبولیت میں شام 7 بجے کی سلاٹ میں تمام ڈراموں کو پیچھے چھوڑدیا۔

یہ بھی پڑھیے

فلم فلاپ ہونے پر اسٹارز کی ادائیگی پر نظرثانی ہونی چاہیے، عالیہ بھٹ

دی لیجنڈ آف مولا جٹ کے نئے ٹریلر نے آنے سے پہلے ہی تہلکہ مچادیا

ڈرامہ سیریل بچھو کی آخری قسط نے 3.4ٹی آر پی حاصل کی ہے جس پر  ہم ٹی وی نے ٹوئٹر  پوسٹ کے ذریعے ناظرین کا شکریہ ادا کیا ہے۔ طوبیٰ نے بھی اس پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے  ناظرین کا شکریہ اداکیا ہے۔

اداکارہ نے ڈرامے میں منفی کردار اداکیا تھا جسے ناظرین نے بے حد پسند کیا ہے، صارفین نے طوبیٰ انور کے ٹوئٹ پر بھی ان کی تعریفوں کے انبار لگادیے۔

یاد رہے کہ طوبیٰ انور عامر لیاقت حسین کی دوسری اہلیہ تھیں تاہم دونوں کی ازدواجی زندگی کامیاب نہیں ہوسکی۔طوبیٰ انورنے عامر لیاقت سے شادی کے بعد 2020میں ڈرامہ انڈسٹری میں قدم رکھا تھا۔ ان کا پہلا ڈرامہ بھڑاس تھا۔

متعلقہ تحاریر