ہمارے بلین ٹری پروگرام سے بنجر زمینیں سرسبز ہونے لگیں ہیں، عمران خان

عمران خان نے کہا کہ ماحولیاتی تحفظ کیلئے ہمارا متعارف بلین ٹری پروگرام ماحول اورجنگلی حیات پرمثبت اثرات مرتب کررہاہے

تحریک انصاف کے چیئرمین سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ہمارا بلین ٹری پروگرام ماحول اور جنگلی حیات پر مثبت اثرات مرتب کررہا ہے ۔ بلین ٹری سونامی سے بنجر زمینیں سرسبز و شادب ہونے لگیں ہیں۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پراپنے ایک پیغام میں سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ما حولیاتی تحفظ اور خصوصاً اپنی آنے والی نسلوں کو موسمیاتی تغیرات کےاثرات سےمحفوظ بنانےکےلیے  ہمارا متعارف کروایاجانےوالا بلین ٹری سونامی پروگرام  ماحول اورجنگلی حیات پرمثبت اثرات مرتب کررہاہے۔

یہ بھی پڑھیے

ممنوعہ فنڈنگ کیس: دیپک پروانی عمران خان کے حق میں بول پڑے

تحریک انصاف کے چیئرمین نے چھانگا مانگا کے جنگلات کی 2020 سے پہلے اورتازہ تصاویرشیئر کرتے ہوئے کہا کہ 2500 ایکڑ رقبے پر محیط  چھانگا مانگا کی 2020 سےپہلےکی ویران زمین کو10بلین ٹری سونامی کےبعدسرسبز و شاداب کیاجا چکاہے۔

انہوں نے لاہور میں گزشتہ سال لگائے گئے میاواکی کے جنگلات کی پہلے اور بعد کی تصاویرشیئرکیں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال میں نے لاہور میں راوی سگیاں پُل کےقریب لگائے جانے والے دنیا کے سب سے بڑے میاواکی جنگل افتتاح کیا۔ اسکے پہلے اور آج مناظر، محض ایک سال کے عرصےمیں اسکی ناقابلِ یقین افزائش ہوئی ہے۔

پی ٹی آئی چیف  عمران خان نے مزید کہا کہ  ہم نےلاہور میں اس طرز کے 70 سے زائد منصوبے لگائے ہیں۔ باغبانوں کا کہنا ہے کہ یہ جنگلی حیات سے بھرپور ہے اور یہ سب لاہور کے وسط میں ہے۔ بلّوکی نیچر ریزرو کا آغاز 2019 میں قبضہ مافیا سے اراضی واگزار کروانے کے بعد کیا گیا۔

متعلقہ تحاریر