انسداد دہشتگردی کی عدالت سے نذیر چوہان کی ضمانت منظور
عدالت نے نذیر چوہان اور دیگر ملزمان کی ضمانت ایک ایک لاکھ میں منظور کرتے ہوئے ملزمان کی رہائی کا حکم دے دیا۔
لاہور کی انسداد دہشتگردی کی عدالت نے مسلم لیگ ن کے رہنما نذیر چوہان اور شریک ملزمان کی ضمانت منظور کرلی اور ایک ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دے دیا۔
انسداد دہشت گردی عدالت کی جج نے ملزمان کی درخواست ضمانت بعد ازگرفتاری پر سماعت کی۔
یہ بھی پڑھیے
ڈیفنس کی عمارت میں نوجوان کی پراسرار ہلاکت ، خودکشی یا قتل؟
بچیوں کو جنسی ذیادتی کے بعد قتل کرنے والا درندہ صف ملزم گرفتار
نذیر چوہان کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ سیاسی بنیادوں پر پولیس نے مقدمہ بنایا ، پولیس کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ نہیں ہوا ، مقدمہ حقائق کے برعکس درج کیا گیا ہے۔
پولیس نے سیاسی دباؤ میں آکر مقدمہ درج کیا حقیقت میں ایسا وقوعہ نہیں ہوا۔
عدالت درخواست ضمانت منظور کرلی۔ دوسری جانب سرکاری پراسکیوٹر نے نذیر چوہان سمیت دیگر کی ضمانتوں کی درخواست کی مخالفت کی اور ضمانتیں مسترد کرنے کی استدعا کی۔
عدالت نے کارروائی کرتے ہوئے درخواست ضمانت ایک ایک لاکھ روپے مچلکے کے عوض منظور کرلی۔
ملزمان کے خلاف تھانہ چوہنگ پولیس نے پولیس پر فائرنگ اور دہشتگردی کا مقدمہ درج کر رکھا ہے۔









