وزیر اطلاعات صحافی انس ملک کی بازیابی کی اطلاع سے لاعلم رہیں
صحافی انس ملک نے صبح 11:30 بجے بتایا میں واپس آگیا ہوں جبکہ وزیراطلاعات پونے2 بجے تک کہتی رہیں انس کی بازیابی کیلئےافغان حکام سے رابطہ کررہے ہیں

وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب افغانستان میں لاپتہ ہونے والے پاکستانی صحافی انس ملک کی بازیابی سے لاعلم نکلیں۔ صحافی انس ملک گزشتہ روز افغانستان کے دارالحکومت کابل میں تقریباً 21 گھنٹے سے لاپتہ رہے تھے۔
پاکستانی صحافی انس ملک گزشتہ روزافغانستان کے دارالحکومت کابل میں تقریباً 21 گھنٹے سے لاپتہ رہنے کے بعد بازیاب ہوگئے تاہم اطلاعات و نشریات کی وزیر ان کی بازیابی کی اطلاع سے لا علم رہیں۔
یہ بھی پڑھیے
مریم اورنگزیب پر حکومت کے حامی یوٹیوبر کے سنگین کرپشن کے الزامات
افغانستان میں لاپتہ ہونے والے صحافی انس ملک نے گزشتہ روز صبح 11:30 بجے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں بتایا تھا کہ میں واپس آگیا ہوں۔
I am back.
— Anas Mallick (@AnasMallick) August 5, 2022
وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے گزشہ روز دوپہر1:47 پرٹویٹ کیا کہ کابل کا دورہ کرنے والے صحافی انس ملک کا سراغ نہ ملنے کے بعد، ہمارے سفارت خانے نے یہ معاملہ افغان حکام کے ساتھ اٹھایا ہے۔
After learning that journalist Anas Malick who is visiting Kabul is not traceable,our Embassy has taken up the matter with Afghan authorities who are taking all possible measures to locate him at the earliest possible.We will continue to update Anas family & the media
— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) August 5, 2022
انہوں نے لکھا تھا کہ انس ملک کو جلد سے جلد تلاش کرنے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جائیں۔ ہم انس کے خاندان اور میڈیا کو اپ ڈیٹ کرتے رہیں گے۔
مریم اورنگزیب کو کچھ دیر بعد انس ملک کی واپسی کی اطلاعات ملیں تو انہوں نے دوبارہ ٹوئٹ کیا کہ ہمیں یہ جان کر خوشی ہوئی کہ پاکستانی صحافی انس ملک کابل میں اپنے ہوٹل میں واپس آئے ہیں۔
We are happy to learn that Pakistani journalist Anas Malik is back at his hotel in Kabul. Our Ambassador in Kabul has talked to him. I have asked the Embassy to provide all necessary facilitation to Anas Malik for his safe stay there and return to Pakistan https://t.co/9yQbH9Xc4R
— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) August 5, 2022
وزیر اطلاعات نے کہا کہ کابل میں ہمارے سفیر نے ان سے بات کی ہے۔ میں نے سفارت خانے سے کہا ہے کہ انس ملک کو وہاں محفوظ رہنے اور پاکستان واپس آنے کے لیے تمام ضروری سہولتیں فراہم کی جائیں۔
اس سے قبل دفتر خارجہ نے بھی صبح 10:53 بجے ٹوئٹ کیا کہ فارن آفس کے نمائندے انس ملک کی گمشدگی پرگہری تشویش ہے۔ ہم اسکی جلد اور بحفاظت پاکستان واپسی کے لیے مقامی حکام اور افغانستان کے پاکستانیوں سے رابطے میں ہیں۔
صحافی انس ملک نے اپنے ایک اور ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ افغانستان میں میرے ڈرائیوراورمقامی پروڈیوسر کو بھی طالبان حکام نے 42 گھنٹے تک حراست میں رکھنے کے بعد رہا کر دیا ہے۔ مجھے طالبان حکام کی جانب سے 21 گھنٹے کی حراست کے بعد کل رہا کیا گیا۔ میں اب واپس اور محفوظ ہوں ۔
Update: My driver & Local Producer in Afghanistan have now also been released by Taliban authorities after keeping them under detention for 42hours. I was released yesterday after 21hours of detention by Taliban authorities. I am back and safe now – Thank you for all your prayers https://t.co/9PhUWfQL79
— Anas Mallick (@AnasMallick) August 6, 2022