جسٹس سجاد علی شاہ کی الواداعی تقریب میں مخصوص صحافیوں کو دعوت، مطیع اللہ جان کا چیف جسٹس پر طنز
مطیع اللہ جان نے مخصوص صحافیوں کو دعوت دینے پر کہا کہ جسٹس سجاد علی شاہ کے الوداعی حلووں مانڈوں کیلئے چیف جسٹس نے ہم خیال صحافیوں کا دس رکنی شریعت اپیلیٹ بنچ تشکیل دیا ہے

چیف جسٹس عمرعطا بندیال جانب سے جسٹس سجاد علی شاہ کے الواداعی ریفرنس و عشائیے میں شرکت کیلئے مخصوص صحافیوں کو دعوت نامے جاری کرنے پر صحافی مطیع اللہ جان نے طنز کے نشتر برسا دیئے ۔
صحافی مطیع اللہ جان نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹرپرجسٹس سجاد علی شاہ کے الواداعی ریفرنس و عشائیے میں شرکت کیلئے جن صحافیوں کو دعوت دی گئی ان کے ناموں کی فہرست شیئر کی ۔
یہ بھی پڑھیے
جوڈیشنل کمیشن اجلاس کے بعد چیف جسٹس کو چوتھا خط، سندھ ہائیکورٹ کے ججز سے متعلق گفتگو پر اظہار افسوس
مطیع اللہ جان نے مخصوص صحافیوں کو دعوت دینے پر کہا کہ جسٹس سجاد علی شاہ کے الوداعی حلووں مانڈوں کیلئے چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ہم خیال صحافیوں کا دس رکنی شریعت اپیلیٹ بنچ تشکیل دے دیا ہے ۔
جسٹس سجاد علی شاہ کے الوداعی حلووں مانڈوں کے لئیے چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ہم خیال صحافیوں کا دس رکنی شریعت اپیلیٹ بنچ تشکیل دے دیا جس میں چھ مستقل کورٹ رپورٹرز اور چار علما رپورٹرز شامل ہیں۔ pic.twitter.com/2LeiiShuu3
— Matiullah Jan (@Matiullahjan919) August 5, 2022
انہوں نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں بتایا کہ چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی جانب سے دعوت وصول کرنے والوں میں سے 6 مستقل کورٹ رپورٹرز اور چار علما رپورٹرز شامل ہیں۔
دوسری جانب سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے جسٹس سجاد علی شاہ کے الواداعی ریفرنس و عشائیے میں شرکت سے معذرت کر لی ہے۔
ذرائع کے مطابق رجسٹرار سپریم کورٹ کو بھیجے گئے مراسلے میں کہا گیا کہ بار کی منتخب کونسل 8 اگست سے 17اگست کے دوران یورپ کے سیاحتی دورے پر ہو گی۔
سپریم کورٹ بار کے مراسلے میں کہا گیا کہ یورپی دورے سے واپسی پر جسٹس سجاد علی شاہ اور جسٹس مظہر عالم میاں خیل کے لئے مشترکہ الواداعی عشائیہ منعقد کیا جائے گا۔









