اسپاٹیفائی کا 22ویں برسی پر نازیہ حسن کو شاندار خراج عقیدت
نازیہ حسن ایکول اسپاٹیفائی آرٹسٹ آف دی منتھ قرار،پاکستانی پاپ میوزک کی ملکہ کی تصویر آج نیو یار ک کے ٹائمز اسکوائر پر آویزاں کی جائے گی۔
موسیقی کی آن لائن اسٹریمنگ کے سب سے بڑے بین الاقوامی پلیٹ فارم اسپاٹیفائی نے گلوکارہ نازیہ حسن کو ان کی 22ویں برسی پر زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے انہیں ایکول اسپاٹیفائی اگست کی سفیر کے اعزاز سے نوازا ہے۔
پاکستانی پاپ میوزک کی ملکہ کی تصویر آج نیو یار ک کے ٹائمز اسکوائر پر آویزاں کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیے
علی ظفر کی مسکراہٹ ہالی ووڈ کے کس اداکار سے ملتی ہے؟
ابرار الحق کا75ویں یوم آزادی پر پردیس جانے والوں کو خراج تحسین
دنیابھر میں موسیقی کی آن لائن اسٹریمنگ کے سب سے بڑے پلیٹ فارم اسپاٹیفائی نے22ویں برسی کے موقع پر نازیہ حسن کواپنی ایکول پاکستان مہم کے تحت ایکول اسپاٹیفائی آرٹسٹ آفی دی منتھ قرار دیا ہے۔ اسپاٹیفائی کی جانب سے نازیہ حسن تصویر آج نیویارک کے ٹائمز اسکوائر پر آویزاں کی جائے گی۔
View this post on Instagram
اس موقع پر اسپاٹیفائی نے نازیہ حسن کے بھائی زوہیب حسن اور انکی بیٹیوں سے امیلیا اور آلیانہ حسن سے خصوصی گفتگو بھی کی ہے۔زوہیب حسن نے بتایا کہ نازیہ حسن ہمیشہ خود کو گلوکارہ کےبجائے سماجی کارکن سمجھتی تھیں،ان کا ہمیشہ احترام کیا جاتا تھا اور ان کا موازنہ شہزادی ڈیانا سے کیا جاتا تھا۔
زوہیب حسن نے بتایا وہ ہمیشہ اچھا کرنا چاہتی تھی اور اس نے بچوں کی فلاح و بہبود اور خطے میں امن کیلیے اقوام متحدہ کے ساتھ کام کیا ، وہ ضرورت مند بچوں اور نوجوانوں کی مدد کرنا چاہتی تھی، یہی اس کی اصل خواہش تھی اور اس نے یہ بہت خاموشی سے کیا۔
View this post on Instagram
زوہیب حسن نے بتایا کہ نازیہ نے اپنی فلاحی خدمات کسی کے ساتھ بھی شیئر نہیں کیں، حتیٰ کہ اپنے کے اپنے خاندان کے ساتھ بھی نہیں، ان کے خاندان کو انتقال کے بعدنازیہ کی خدمات کا پتہ چلا، جب ان تمام خیراتی اداروں نے آکر شکریہ ادا کیاکہ نازیہ نےاپنی تمام رائٹیز عطیہ کردی تھیں۔
زوہیب کا کہنا تھا کہ انہیں لگتا ہے کہ یہ اس کی عظمت تھی کہ اس نے اس کے بارے میں کبھی بات نہیں کی اور اس نے خاموشی سے یہ کیا۔زہیب نے مزید بتایا کہ ان کی فیملی نے نازیہ کے انتقال کے بعد بھی ان کے اچھے کاموں کو جاری رکھا،نازیہ کی زندگی میں جو بھی کوششیں اور وژن تھے،انہیں ان کے خاندان نے جاری رکھااور آگے بڑھانے کی کوشش کی ، ا س حوالے سے ان کی والدہ نے نازیہ حسن فاؤنڈیشن کا آغاز کیا جو ضرورت مند نوجوانوں کی مدد کیلیے تیار ہے۔