ملعون سلمان رشدی قاتلانہ حلمے کے بعد وینٹی لیٹر پر منتقل،آنکھ ضائع ہونے کا خدشہ
نیویارک میں تقریب کے دوران اسٹیج پر آتے ہی چاقو بردار نوجوان نے ملعون پر حملہ کردیا، سلمان رشدی کی گردن اور پیٹ پر خنجر گونپے گئے، نیویارک پولیس: 24سالہ حمہ آور ہادی متر

شاتم رسول ملعون سلمان رشدی امریکی ریاست نیویارک میں ایک تقریب کے دوران اسٹیج پر قاتلانہ حملے میں شدید زخمی ہوگیا۔ملعون کو حالت تشویشناک ہونے کے بعد وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا گیا ہے جبکہ اسکی ایک آنکھ بھی ضائع ہونے کا خدشہ ہے۔
ملعون کے اسٹیج پر آتے ہی چاقو برداری نوجوان نے اس پر حملہ کردیا اور چاقو کے پے درپے وار کیے۔پولیس نے نیوجرسی سے تعلق رکھنے والے 24سالہ حملہ آور ہادی متر کو گرفتار کرلیا۔
یہ بھی پڑھیے
ایمن الظواہری کی ہلاکت کے بعد افغانستان میں ایک اور ڈرون حملہ
اسرائیل کی غزہ پر وحشیانہ بمباری، 6 بچوں سمیت 32 افراد شہید
برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق سلمان رشدی کے ایجنٹ اینڈریو وائلی کا کہنا ہے کہ خبر اچھی نہیں ہے،اس پر اسٹیج پر حملہ کیا گیا اور اب وہ وینٹی لیٹر پر ہے اور بولنے کے قابل نہیں ہے اور اسکی ایک آنکھ بھی ضائع ہوسکتی ہے۔
BREAKING: Author Salman Rushdie has been attacked as he was about to give a lecture in New York. An AP reporter witnessed a man storm the stage at the Chautauqua Institution and begin punching or stabbing Rushdie as he was being introduced. pic.twitter.com/3H5EDBqRos
— TalkTV (@TalkTV) August 12, 2022
نیو یارک اسٹیٹ پولیس کے مطابق نیویارک کے چوتاؤکا انسٹی ٹیوشن میں منعقدہ تقریب سی ایچ کیو22 کے دوران ملعون سلمان رشدی جیسے ہی اسٹیج پر آیا تو ایک مشتبہ شخص بھاگتا ہوا آیااور تقریب کے میزبان اور ملعون رشدی پر چاقو سے حملہ کردیا۔
He has been airlifted to hospital after being stabbed multiple times in the neck on stage as he prepared to give a speech pic.twitter.com/j50Zyr5elE
— Daily Mail Online (@MailOnline) August 12, 2022
ایجنٹ اینڈریو وائلی کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر ملعون کی ایک آنکھ ضائع ہوسکتی ہے، اس کے بازو کی رگیں کٹی ہوئی ہیں اور اس کے جگر کو چھرا گھونپ کر نقصان پہنچایا گیا۔

سلمان رشدی پر حملہ کرنے والے نیو جرسی کے رہائشی ہادی متر کو موقع سے گرفتار کرلیا گیاہے۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق ملزم اہل تشیع مسلک کا پیروکارہے۔
امریکی حکام کے مطابق ملعون کی گردن اور پیٹ میں کم از کم ایک ایک مرتبہ چاقو گونپا گیا۔ واقعے کے بعد ملعون کو فوری طور پربذریعہ ہیلی کاپٹر ایری، پنسلوینیا کے اسپتال منتقل کردیاگیا۔
He was helped by medical staff after his attacker walked off stage and was apprehended pic.twitter.com/ZQftHuk8zq
— Daily Mail Online (@MailOnline) August 12, 2022
ملعون سلمان رشدی 1988 میں شائع ہونے والی اپنی کتاب شیطانی آیات لکھنے کے بعد برسوں تک اسلام پسندوں کی جانب سے قتل کی دھمکیوں کا سامنا کرتا رہا ہے۔وہ سن 2000 سے امریکا میں مقیم ہے۔
پاکستان نے سلمان رشدی کی گستاخانہ کتاب پر پابندی عائد کردی تھی جبکہ ایران کے مذہبی رہنما آیت اللہ خمینی نے 1989 میں سلمان رشدی کے واجب القتل ہونے کا فتویٰ جاری کیا تھا۔









