ایکسپریس نیوز نے اینکر عمران ریاض خان کو آف ایئر کردیا
اینکرعمران ریاض خان کا کہنا ہے کہ ایکسپریس نیوز انتظامیہ نے بنا کوئی وجہ بتائے مجھے پروگرام سے آف ایئرکردیا، چینل نے بتایا کہ مجبور ہیں

ایکسپریس نیوز نے اینکر عمران ریاض خان کا کرنٹ افیئر شو آف ایئر کردیا ہے۔ عمران ریاض کا کہنا ہے کہ چینل انتظامیہ نے مجبوری کا عذر پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں افسوس ہے کہ اپ کو روکنا پڑرہا ہے۔
سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں ٹی وی اینکرعمران ریاض خان نے کہا کہ حسب معمول اپنے پروگرام کیلئےایکسپریس نیوز کے دفتر پہنچا تو مجھے بتایا گیا کہ”ہم مجبور ہیں آپکو آن ایئر نہیں جانے دے سکتے۔
یہ بھی پڑھیے
الٹی ہو گئیں سب تدبیریں، لاہور ہائیکورٹ سے عمران ریاض کی ضمانت منظور
عمران ریاض کے مطابق میں نے چینل انتظامیہ سے پروگرام آف ایئرکرنے کی وجہ پوچھی تو مجھے کچھ نہیں بتایا گیا۔ میں نے ایکسپریس نیوز انتظامیہ سے کہا کہ کیا میرے پروگرام میں کوئی غلط چیز چلی ہے ۔ ؟
میرے استدعال پر ایکسپریس نیوز انتظامیہ نے مجھے بتایا کہ پروگرام میں کوئی غلط چیز نہیں چلی اور نہ ہی آپ نے کچھ غلط کیا ہے تاہم ہمیں افسوس ہے کہ آپکو روکنا پڑا ہے۔
عمران ریاض کے وکیل میاں علی اشفاق نے کہا کہ یہ چھوٹے دماغ اور تنگ دل کے ذمہ دار لوگ آج جہاں ہیں کل یقیناً نہیں ہوں گے اور یہ وقت بھی گزر جائے-
یہ چھوٹے دماغ اور تنگ دل کے ذمہ دار لوگ آج جہاں ھیں کل یقیناً نہیں ھوں ھے اور یہ وقت بھی گذر جائے-
آپ نے ھی سر خور ھونا ھے آخر میں- ھم آپکے ساتھ بھر پور طریقے سے کھڑے ھیں- https://t.co/Z9VSm7eb7u
— Mian Ali Ashfaq (@MianAliAshfaq) August 15, 2022
انہوں نے کہا کہ آپ نے ہی سر خ ورح ہونا ہے آخر میں۔ ہم آپکے ساتھ بھر پور طریقے سے کھڑے ہیں۔
امان اللہ خان نامی صارف نے عمران ریاض سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ جیتنے کا مزہ تب آتا ہے جب ساری دنیا تمہارے ہارنے کا انتظار کر رہی ہو اور تمہارا ربّ تمہیں کامیاب کردے۔
عمران ریاض خان اللہ پاک آپ کو سلامت رکھے۔
جیتنے کا مزہ تب آتا ہے
جب ساری دنیا تمہارے ہارنے کا انتظار کر رہی ہو اور تمہارا رٙبّ تمہیں کامیاب کردے۔💯♥️— Aman Ullah khan (@1Aman77) August 15, 2022
ٹوئٹر صارف ام حریم نے عمران ریاض خان کو مشورہ دیتے ہوئےکہا کہ عمران بھائی موقع ہے اب تو آپکے پاس ،بول نیوز یا اے آر وائی نیوز جوئن کر لیں۔
مناہل نامی ایک صارف نے کہا کہ سمجھ جائیں یہ بغلول کا حکم ہے۔ آپ یوٹیوب پرآجائیں چینل سے زیادہ ہم آپ کو یوٹیوب پر فالو کرتے ہیں اور سنتے ہیں۔
پر سمجھ جائیں یہ بغلول کا حکم ہے ۔آپ یوٹیوب پر آجائیں چینل سے زیادہ ہم آپ کو یوٹیوب پر فالو کرتے ہیں اور سنتے ہیں
— Manahil Emaan Pti (@ManahilEmaan2) August 15, 2022
آفاق احمد ایک ٹوئٹر صارف نے عمران ریاض کو آف ایئر کرنے کے فیصلے پر قابل افسوس قرار دیا ۔ انہوں نے یہ یہ غنڈہ گردی کب تک چلے گی ۔









