شہباز گل کو برہنہ کرکے اس پر انسانیت سوز تشدد کیا جارہا ہے، عمران خان

عمران خان نے کہا کہ میری جان کو سنگین خطرات لاحق ہیں، جیل میں شہباز گل پر تشدد کرکے میرے خلاف وعدہ معاف گواہ بنایا جارہا ہے

تحریک انصاف کے سربرا ہ سابق وزیراعظم عمران خان نے انکشاف کیا ہے کہ جیل میں پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کو برہنہ کرکے ان پر تشدد کیا جا رہا ہے تاکہ وہ میرے خلاف بیان دے اور وعدہ معاف گوا بن جائے ۔

نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ  شہباز گل کی باتیں درست نہیں تھیں تاہم جیل میں انکو برہنہ کرکے تشدد  کا نشانہ بنانے کا عمل بھی درست نہیں ہے ۔

یہ بھی پڑھیے

شہباز گل انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر گرفتار

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ شہباز گل سے وکیل نے ملاقات کرنے کے بعد مجھے بتایا کہ انہیں برہنہ کرکے تشدد کیا جا رہا ہےمجھے یہ سن کر بہت دکھ ہوا کہ یہ کیسے حیوان لوگ ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ اپنے چیف آف اسٹاف شہباز گل غلط تھے انہیں ایسا نہیں کہنا چاہیے تھا۔یہ فوج کو اکسانے کے زمرے میں آتا ہے جبکہ ہم اپنی فوج کو مضبوط دیکھنا چاہتے ہیں۔

تحریک انصاف کے سربراہ کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان، مریم نواز، ایاز صادق، نوازشریف کے بیانات اٹھا کر دیکھ لیں کس نے کیا بولا اور اس کے خلاف کیا کارروائی ہوئی  ۔

عمران خان نے اپنے انٹرویو میں ایک بار پھر اپنے جان کو لاحق خطرات کے بارے میں اگاہ کرتے ہوئے کہاکہ میری جان کو سنگین خطرات لاحق ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم پر چوروں کا ٹولہ مسلط ہے جو مجھے نا اہل کروانا چاہتا ہے مگر عوام میرے ساتھ ہے ۔ اگر میں 25 مئی کو دھرنا دیتا تو پورے ملک میں انتشار پھیل جاتا ۔

پی ٹی آئی چیف کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کو پتہ ہی نہیں ملک کیسے چلانا ہے ۔یہ تیس سالوں سے ملک کو لوٹ رہے تھے اب دوبارہ انہیں مسلط کردیا گیا ہے ۔

متعلقہ تحاریر