بپاشا باسو نے 6 سال بعدننھے مہمان کی آمد کی خوشخبری سنادی

بالی ووڈ کی بے باک اداکارہ بپاشا باسو اور ان کے شوہر کرن گروور نے شادی کے 6 سال بعد ننھے مہمان کی آمد کی خوشخبری سنادی۔
جوڑے نے اپنے بےباک پریگننسی فوٹوشوٹ کی تصاویر اپنے اپنے انسٹاگرام پیج پر شیئر کی ہیں اور ساتھ ہی ایک طویل نوٹ بھی تحریر کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
ویب سیریز فاطمہ جناح کا پرومو جاری، سجل علی کا گنگو بائی سے موازنہ
کراچی میں بارش ہوتے ہی عثمان خالد بٹ کیا سوچتے ہیں؟
بپاشا اور کرن نے مشترکہ پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ‘ایک نیا وقت، ایک نیا مرحلہ، ایک نئی روشنی ہماری زندگی میں شامل ہونے جارہی ہے جس نے ہمیں پہلے سے زیادہ مکمل بنادیا۔

بپاشا باسو اور کرن گروور نے لکھا کہ ہم نے یہ زندگی انفرادی طور پر شروع کی اور پھر ہم ایک دوسرے سے ملے اور دو ہوگئے، جلد ہی ہم دو سے تین ہونے والے ہیں۔اداکار جوڑی نے مزید کہا کہ آپ سب کا شکریہ، آپ کی غیر مشروط محبت، آپ کی دعاؤں اور نیک خواہشات کے لیے۔واضح رہے کہ بپاشا اور کرن گروور 2016 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔









