عائزہ خان نے شادی کی تصویر شیئر کرکے دانش تیمور سے کیا کہا؟

اداکارہ عائزہ خان اور اداکار دانش تیمور کو شادی کے بندھن میں بندھے 8 سال بیت گئے لیکن لگتا ہے ایسا ہے جیسے کل ہی بات ہے۔
اداکارہ عائزہ خان نے بھی اپنے نکاح کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے کچھ ایسے ہی خیالات کا اظہار کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
عروج آفتاب کی گائیکی نے فن لینڈ میں سما باندھ دیا
اداکار قوی خان کو عروہ حسین اور ماہرہ خان کا خراج تحسین
اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام پیج پر دو تصاویر شیئر کی ہیں جن میں انہیں نکاح نامے پردستخط کرتے اور آرسی مصحف کی رسم ادا کرتے ہوئے دیکھاجاسکتا ہے۔
View this post on Instagram
اداکارہ نے تصویر کے کیپشن میں دانش تیمو ر کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ جیسے کل کی ہی بات ہے۔اداکارہ نے کیپشن کے اختتام میں دل والا اموجی بھی بنایا ۔
یادرہے کہ اداکارہ عائزہ خان اور دانش تیمور اگست 2014 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔ اس سے قبل جوڑی نے 2008 میں منگنی کی تھی۔ادکار جوڑی کی ایک بیٹی حورین تیمور اور بیٹا رایان تیمور ہیں۔









