کوکومو کی انعامی اسکیم فراڈ ہے؟ مریم نفیس کی تنقید

وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کی  کمپنی اسماعیل انڈسٹریز کی مشہور ترین پروڈکٹ بسکونی”کوکومو“کی  انعامی اسکیم فراڈ ہے؟

اداکارہ مریم نفیس سمیت پی ٹی آئی کے حامی وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کو ٹرولنگ کا نشانہ بنارہے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیے

عائزہ خان نے شادی کی تصویر شیئر کرکے دانش تیمور سے کیا کہا؟

عروج آفتاب کی گائیکی نے فن لینڈ میں سما باندھ دیا

ٹوئٹر  پر کئی صارفین نے وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کومخاطب کرتے ہوئے ” کوکومو “کی فراڈ انعامی اسکیم کے حوالے سے شکایت  کی ہے۔مریم نفیس نے کسی خاتوب کے ٹوئٹ کااسکرین شاٹ شیئر کیا ہے۔جس میں خاتون نے شکوہ کیا ہے کہ میرے بیٹے  کو کوکومو کے پیکٹ سے ہیرے کے خاکے والا بسکٹ ملا۔پیکٹ پر درج تھا کہ اس شکل  کے بسکٹ  کی تصویر دیے گئے واٹس ایپ نمبرپر بھیجیں ۔

خاتون نے شکوہ کی کیا کہ  پیکٹ پر دیا گیا نمبر تو واٹس ایپ پر موجود ہی نہیں،اب کیا کیا جائے؟ میرا بیٹا انعام جیتنے کیلیے بہت زیادہ پرجوش ہے۔

مریم نفیس نے اسکرین شاٹ کے کیپشن میں لکھا کہ پاکستان کو ہمیشہ سے دھوکہ دیا جارہا ہے اور یہ سلسلہ جاری ہے۔

ایک اور صارف نے بسکونی  کو بھیجے گئے واٹس ایپ میسج کا عکس شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ میری چھوٹی بہن نے بھی میسج کیا ہے  لیکن کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔

ایک خاتون نے لکھا کہ  مجھے بھی کئی مرتبہ  کوکومو کے پیکٹ سے ڈائمنڈ ڈوڈل ملے، میں نے میسیج بھی کیا لیکن کوئی جواب نہیں ملا

۔ٹوئٹر صارفین کی بڑی تعداد مفتاح اسماعیل کو ٹیگ کرکے تنقید کا نشانہ بنارہی ہے اور صارفین کوکومو استعمال کرنے والوں کو اس کے بائیکاٹ کا مشورہ بھی دے رہے ہیں۔

متعلقہ تحاریر