برطانوی فضائیہ پاکستانی اڈوں کے ذریعے یوکرین کو دفاعی امداد فراہم کررہی ہے؟

کیا برطانوی فضائیہ پاکستانی اڈوں کے ذریعے یوکرین کو دفاعی امداد فراہم کررہی ہے؟
بھارتی میڈیا نے فلائٹ ٹریکنگ ویب سائٹ کے ریکارڈ کی بنیاد پر دعویٰ کیا ہے کہ رواں ماہ کے آغاز سے برطانوی فضائیہ کے سی 17 گلوب ماسٹر ہیوی لفٹ ایئرکرافٹس یومیہ بنیاد پر راولپنڈی کے نورخان ایئربیس اور رومانیہ کے درمیان پرواز کررہے ہیں۔
اس معاملے سے آگاہ افراد کا کہنا ہے کہ یہ پروازیں ممکنہ طور پر یوکرین کی مدد کیلیے جاری مشن کا حصہ ہیں، تاحال یہ واضح نہیں ہوسکا ہے کہ برطانوی فضائیہ کے بڑے طیارے کس قسم کے آلات رومانیہ لے جارہے ہیں ۔ گلوب ماسٹر ایئرکرافٹ 77ہزار کلوگرام کارگو لے جانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
طالبان سے وعدوں پر عملدرآمد کا یقین نہیں رہا، امریکا
امریکا نے صدر پیوٹن کی مبینہ گرل فرینڈ پر پابندیاں عائد کردیں
بحیرہ روم کے جزیرے قبرص میں واقع برطانوی فضائیہ کے اکروتیری ہوائی اڈے سے آپریٹ ہونے والی پروازوں کی پہلی بار نشاندہی سوشل میڈیا اکاؤنٹس نے فلائٹ ٹریکنگ ویب سائٹس کے ذریعے کی تھیں۔ پروازیں کرنے والے برطانوی ایئرفورس کےبوئنگ سی17گلوب ماسٹر III طیارے کال سائن ZZ173استعمال کررہی تھیں۔

6 اگست سے ٹریک کی جانے والی پروازوں کے بارے میں برطانیہ، رومانیہ یا پاکستان کے حکام نے کوئی باضابطہ بات نہیں کی ہے ۔ اسی گلوبا ماسٹر طیارے کو منگل کو پاکستانی فضائی حدود میں ٹریک کیا گیا تھا، جو قبرص روالپنڈی میں واقع پاک فضائیہ کے نور خان ایئربیس کے لیے پرواز کر رہا تھا۔
فلائٹ ٹریکنگ ویب سائٹس سے پتہ چلتا ہے کہ برطانوی فضایہ کی پروازیں پاکستان میں داخل ہونے سے پہلے مصر، سعودی عرب ، عمان ،ایران اور افغانستان کی فضائی حدود سے گزریں۔
وزیر اعظم بورس جانسن کی قیادت میں برطانوی حکومت فروری میں مشرقی یورپی ملک پر روس کے حملے کے بعد یوکرین کی مسلح افواج کی مدد کرنے کی کوششوں میں سب سے آگے رہی ہے۔اش









