دوہری شہریت والی خواتین کو قومی فٹ بال ٹیم میں کھیلنے کی اجازت مل گئی

پاکستان فٹ بال فیڈریشن نے یورپ سمیت دوسرے ممالک میں مقیم پاکستانی خواتین کھلاڑیوں قومی ویمن فٹبال ٹیم کی نمائندہ کرنے کی اجازت دی ہے

پاکستان فٹ بال فیڈریشن (پی ایف ایف)نے دوہری شہریت والے پاکستانی کھلاڑیوں کو قومی ٹیم کی نمائندگی کرنے کی اجازت دے دی۔

پاکستان فٹ بال فیڈریشن (پی ایف ایف)  نے  خواتین کے فٹ بال اسکواڈ کو تقویت دینے کے لیے قومی سیٹ اپ میں دہری شہریت رکھنے والے یا دیگر ممالک میں مقیم پاکستانی کھلاڑیوں کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

ایلون مسک کے مذاق سے فٹ بال کلب مانچسٹریونائیٹڈ کو مالی بحران کا سامنا

پاکستان فٹ بال فیڈریشن فلپائن کے اس کامیاب تجربے سے فائدہ اٹھاتے ہوئے خواتین کی قومی فٹ بال ٹیم  کو مزید مضبوط  سیٹ اپ دینے کے لیے  اہم اقدامات اٹھا رہی ہے ۔

پاکستان فٹ بال فیڈریشن نے حال ہی میں مریم محمود کی پاکستان کے لیے کھیلنے کی دستیابی کے بارے میں انگلش فٹ بال کلب   ویسٹ بروم وچ ایلبیون ویمن سے رابطہ کیا۔

بیرون ممالک میں مقیم  پاکستانی خواتین  کھلاڑی جو کہ یورپ کے مختلف ممالک میں کھیل رہی ہیں ان سے رابطہ کرکے انہیں پاکستانی ٹیم کی نمائندگی کرنے کا موقع فراہم کیا جائے گا ،

پی ایف ایف کے اس تجربے سے پاکستان کو اپنے ملک میں خواتین کے فٹ بال کو فروغ دینے اور قومی ٹیم کو بین الاقوامی سطح پر بہتر کارکردگی دکھانے میں مدد ملے گی۔

دوسری جانب پاکستان فٹ بال فیڈریشن نے قومی مینز فٹبال ٹیم کیلئے اگلے ماہ انٹرنیشنل فرینڈلی میچز کرانے کیلئے مختلف ملکوں سے روابط شروع کردئیے ہیں۔

پی ایف ایف نے افغانستان، مالدیپ اور لاؤس کی فٹبال فیڈریشن سے رابطہ کیا ہے  اگر معاملات  طے پاگئے تو  2019 کے بعد پہلی مرتبہ قومی فٹبالرز اگلے ماہ انٹرنیشنل میچ کھیلیں گے۔

یاد رہے کہ پاکستان مینز فٹبال ٹیم نے 2019 میں آخری بار کمبوڈیا کے خلاف انٹرنیشنل میچ کھیلا تھا  تاہم اس کے بعد  فیفا نے فیڈریشن پابندی عائدکردی تھی  ۔

متعلقہ تحاریر