فلم قائد اعظم زندہ باد کے چوری شدہ پرنٹ کی” دراز پی کے “پر فروخت جاری

اداکار فہد مصطفیٰ اور ماہرہ خان کی فلم قائد اعظم زندہ باد ابھی سنیما گھروں سے نہیں اتری کہ دراز ڈاٹ پی کے جیسی بین الاقوامی مارکیٹ پلیس پر اس کے چوری شدہ پرنٹ کی فروخت شروع کردی گئی۔

فلم کے ہیرو فہد مصطفیٰ اور ہدایت کار نبیل قریشی نے دراز ڈاٹ پی کے پر شدید برہمی کا اظہار کرتےہوئے سخت کارروائی کا اعلان کردیا۔

یہ بھی پڑھیے

بڑی فلموں کی ناکامی کےبعد بالی ووڈ میں اصلاحات کا مطالبہ زور پکڑ گیا

اداکارہ عروہ حسین کا مہرب معیز اعوان سے اظہار یکجہتی

فہد مصطفیٰ نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ دراز پی کے پر قائداعظم زندہ باد کے چوری شدہ  ورژن کو دیکھ کر غصہ اور تکلیف اپنی جگہ،پائریسی  ایک سنگین جرم ہے جسے ابتدا میں ہی ختم کرنے کی ضرورت ہے ،اس سے پہلے کہ یہ سیکڑوں لوگوں کی محنت اور ہمارے سنیما کو تباہ کردے ۔

فلم کے ہدایت کار نبیل قریشی نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا کہ  یہ مجرمانہ فعل ہے، دراز پی کےاپنی ویب سائٹ پر  ہماری فلم قائد اعظم زندہ باد کا چوری شدہ ورژن فروخت کررہا ہے جبکہ  پاکستان بھر کے سنیما گھروں میں فلم کی نمائش جاری ہے۔

نبیل قریشی نے مزید لکھا کہ یہ سنیما اور فلم انڈسٹری کیلیے نقصان دہ اور خطرے کا باعث ہے۔انہوں نے اعلان کیا کہ فلم والا پروڈکشن اس کیخلاف سخت کارروائی کرے گا۔

متعلقہ تحاریر