عدنان صدیقی کی وزیراعلیٰ سندھ سے لیجنڈ ظہیر عباس کی مدد کی اپیل
مراد علی شاہ صاحب قومی ہیرو کیلیے بھی اسی بڑے پن کا مظاہرہ کریں جیسا آپ نے مالی مشکلات میں گھرے ایک فنکار کیلیے کیا تھا، سینئر اداکار

اداکار عدنان صدیقی نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے شدید علالت میں مبتلا لیجنڈ کرکٹر ظہیر عباس کیلیے دردمندانہ اپیل کردی۔
سینئر اداکار نے ایشین بریڈ مین کے نام سے مشہور قومی ہیرو ظہیر عباس کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ کے نام ایک جذباتی تحریر قلمبند کی ہے۔
یہ بھی پڑھیے
دوہری شہریت والی خواتین کو قومی فٹ بال ٹیم میں کھیلنے کی اجازت مل گئی
فلم قائد اعظم زندہ باد کے چوری شدہ پرنٹ کی” دراز پی کے “پر فروخت جاری
عدنان صدیقی نے لکھا کہ یہ وزیراعلیٰ سندھ جناب سید مراد علی شاہ سے پرجوش اپیل ہے، جنہیں میں نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر کسی ایسے اداکار کی مدد کرنے کی ہدایت دیتے سنا تھا جو مالی پریشانی سے گزر رہا ہے۔
View this post on Instagram
عدنان صدیقی نے نادانستہ طور پر وزیراعلیٰ کی بات سننے پر ان سے معذرت کرتے ہوئے انڈسٹری کیلیے ان کی تشویش کو سراہا ۔انہوں نے مزید کہاکہ میں آپ سے درخواست کرتا ہوں کہ ہمارے کرکٹر ظہیر عباس کے لیے بھی اسی بڑے پن کا مظاہرہ کریں جو پچھلے ڈھائی ماہ سے برطانیہ کے ہیمراسمتھ اسپتال میں نمونیا، گردے اور جگر کی خرابی سےنبرد آزما ہیں ۔
سینئر اداکار نے مزید لکھا کہ یہ دیکھنا تکلیف دہ ہے کہ ایک کھلاڑی جس نے ملک کو عالمی شہرت دلائی، جسے ایشیا کے بریڈ مین کے نام سے جاناجاتا ہے،جسے پاکستان کے باوقار اعزاز سے نوازا گیا ہے اور جو کئی نسلوں کی حوصلہ افزائی کا ذریعہ ہے، اسے اپنے ملک سے کوئی مدد نہیں ملی۔
عدنان صدیقی نے لکھاکہ مجھے یقین ہے کہ نیشنل ہیلتھ سروسز انہیں ضروری امداد فراہم کر رہا ہوگا، وہ سرخ پاسپورٹ کے حامل ہیں تاہم یہ امر ہمیں مدد فراہم کرنے کی ذمہ داری سے بری نہیں کرتا، قومی ہیرو کیلیے یہ ہماری اخلاقی ذمے داری ہے ۔









