شہزاد رائے سینیٹری ورکرز کے حقوق کیلیے بھی کمربستہ

شہزاد رائے نے سینیٹری ورکرزکو حقوق دلانے کا بھی بیڑا اٹھالیا۔گلوکار و سماجی رہنما نے سینیٹری ورکرز کیجانب سے کیا گیا گٹر میں نہ اترنے کا عہد سوشل میڈیا پر شیئر کردیا۔
شہزاد رائے کی جانب سے اجاگر کیے گئے مسئلے کو صارفین کی جانب سے خاصہ سراہا جارہا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
عدنان صدیقی کی وزیراعلیٰ سندھ سے لیجنڈ ظہیر عباس کی مدد کی اپیل
اداکارہ عروہ حسین کا مہرب معیز اعوان سے اظہار یکجہتی
گلوکار شہزاد رائے نے ہاتھ سے تحریر کردہ ایک عہد نامہ اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر کیا ہے ۔شہزار رائے کیجانب سے شیئر کردہ تحریر میں درج ہے کہ ہم عہد کرتے ہیں کہ آج سے کوئی پاکستانی سینیٹری ورکر سیویج گٹر میں داخل نہیں ہوگا۔ سیویج گٹر کی صفائی مشینوں سے ہوگی ورنہ محکمے کا سربراہ خود گٹر میں داخل ہوکر اسے صاف کرے گا۔
Man behind this battle @saynotoweapons pic.twitter.com/hxwgOr8oCA
— Shehzad Roy (@ShehzadRoy) August 19, 2022
شہزاد رائے نے بتایا کہ سماجی کارکن نعیم صادق یہ لڑائی لڑرہے ہیں۔نعیم صادق کافی عرصے سے سینیٹری ورکرزکے حق میں مہم چلا رہے ہیں۔ انہوں نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پرگزشتہ سال اکتوبر میں گٹر میں موجود ایک سینیٹری ورکر کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ریاست مدینہ بننے کی طرف سفر کا پہلا قدم تقریروں سے نہیں بلکہ اس انسان کو گڑھوں سے نکال کر شروع کرنا چاہیے۔
The first step of journey towards becoming "the State of Medina”, must begin, not by making speeches, but by lifting this man out of the pits. @beenasarwar @afiasalam @XahidAbdullah @rabiaazfar @ShireenMazari1 @ImaanZHazir @ZarrarKhuhro @AajKamranKhan @Asad_Umar @Shafqat_Mahmood pic.twitter.com/nuuJ3faTqb
— Naeem Sadiq (@saynotoweapons) October 20, 2021
شہزاد رائے کے اس اقدام پر سوشل میڈیاصارفین کی جانب سے انہیں خود سراہا جارہا ہے۔ایک صارف نے شہزاد رائے کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ اگر آپ اس مہم کی نگرانی کرتے ہیں تو کوئی سنجیدہ نتیجہ نکل سکتا ہے۔









