سیاست ہر جگہ گندی ہے لیکن پاکستان میں گندی ترین ہے، عشنا شاہ

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی بے باک اداکارہ عشنا شاہ اپنے بے باک خیالات کے حوالے سے بھی خاصی شہرت رکھتی ہیں۔ جس بات کو صحیح سمجھتی ہیں اسکی کھل کر حمایت کرتی ہیں اور جو بات انہیں بری لگ جائے اس پر ٹکاکر تنقید کرنے سے بھی نہیں چوکتیں۔
اداکارہ پاکستانی سیاستدان کے حوالے سے اپنے خیالات کو لگی لپٹی بغیر سادہ مختصر الفاظ میں بیان کردیا۔
یہ بھی پڑھیے
حاملہ اہلیہ کا مذاق اڑانے پر رنبیر کپور کو شدید تنقید کا سامنا
شہزاد رائے سینیٹری ورکرز کے حقوق کیلیے بھی کمربستہ
ادکارہ عشنا شاہ نے گزشتہ روز پاکستانی سیاست سے بیزاری کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ سیاست ہر جگہ گندی ہے، لیکن یہاں پاکستان میں وہ گندی ترین ہے۔
Politics are dirty everywhere, but they are gut-wrenchingly filthy here. 🇵🇰
— Ushna Shah (@ushnashah) August 19, 2022
اداکارہ کے مداحوں کی اکثریت انکے خیالات سے متفق نظر آئی۔ایک صارف نے لکھا کہ پاکستانی سیاست آپ فشار خون بلند کردیتی ہے۔ایک اور صارف نے لکھا کہ بالکل سچ ہے،خاص طور پر جب مجرم اپنے آپ کو تشدد زدہ باور کرانے کی کوشش کرتے ہیں (جو ان پر نہیں ہوا)،اور اپنے جرائم کو چھپانے اور عوام کی ہمدردی حاصل کرنے کے لیے خود کو اسپتالوں میں داخل کرواتے ہیں،بہت گھناؤنا کاروبار ہے۔
Pakistani politics will get your blood pressure high
— Shahzore (@shahzorekhan95) August 19, 2022
Very true.. especially when criminals try to portray themselves being beaten, tortured (which they actually werent), and get themselves admitted at hospitals to coverup for their crimes and gain public sympathy… Very dirty business !!!
— Nomad (@Little_John_87) August 19, 2022
& no one dares to set the new rules…civilised ones!
— Azad (@AzadAdmee) August 19, 2022
Politics is not dirty; it is people who dirty politics and took benefit from a country then move to other country for their own benefit and start praising filthy characters in politics
— CH.MUHAMMAD ARSLAN (@chmuhamadarslan) August 19, 2022
ایک اور صارف نے اداکارہ کی بات سے اتفاق کرتے ہوئے لکھا کہ اور کوئی بھی نئے مہذب اصول مرتب کرنے کی کوشش نہیں کرتا۔ تاہم ایک صارف نے لکھا کہ سیاست گندی نہیں ہوتی۔ یہ وہ لوگ ہیں جو سیاست کو گندا کرتے ہیں اور ایک ملک سے فائدہ اٹھاتے ہیں پھر اپنے فائدے کے لیے دوسرے ملک چلے جاتے ہیں اور سیاست میں غلیظ کرداروں کی تعریف کرنے لگتے ہیں۔









