امریکی ڈالر کی بھرپور اڑان سے روپے کی قدر کو ایک بار پھر بریک لگ گئی

مرکزی بینک کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 2 روپے مہنگا ہونے سے 216روپے 66 پیسے کا ہوگیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں  ایک ڈالر 220 روپے کی سطح پر پہنچ گیا

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی روز بروز بڑھتی قدر کو بریک لگ گیا۔ آج ڈالر کی قیمت میں 2 روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد ایک ڈالر 216 روپے 66 پیسے پر پہنچ گیا۔

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں بہتری کو ریسورس گیئر لگ گیا اور امریکی ڈالر  ایک بار پھر سے   بھر پور اڑان بھرنے لگ گیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیے

حکومت نے گھٹنے ٹیکتے ہوئے آئی ایم ایف کی مشکل شرائط پر سرتسلیم خم کرلیا

اسٹیٹ بینک پاکستان سے جاری اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک تبادلہ مارکیٹ میں آج  ڈالر2 روپیہ ایک پیسے مہنگا ہوا ہے۔ انٹربینک میں 2 روپے کی اضافے کے بعد  ایک امریکی  ڈالر 215 روپے 66 پیسے کا ہوگیا ۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی امریکی ڈالر  آسمان کی بلندیوں کو چھوتا رہا ۔ آج اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی خریداری کے باعث ڈالر کی قدر میں 2 روپے کا اضافہ ہوا ۔

فاریکس ایسوسی ایشن کے اعداد و شمار کے مطابق  کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر کو کاروباراوقات کار  کے اختتام تک امریکی ڈالر 220 روپے کی سطح پر آگیا۔

معاشی ماہرین نے ڈالر کی قدر میں اضافے کو ملک کی سیاسی  صورتحال کی بے یقینی کو قرار دیا۔ ماہرین نے امید ظاہر کی آئی ایم ایف سے قرض کی وصولی کے بعد روپے کی قدر میں اضافہ ہوگا ۔

معاشی ماہرین نے بتایا کہ آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس کا کیلنڈر جاری کردیا گیا۔ پاکستان کیلئے ایک ارب سترہ کروڑ ڈالر کی اگلی قسط کی منظوری پیر 29 اگست کو متوقع ہے۔

رواں ماہ اگست کی 9 تاریخ کو امریکی ڈالر کی قدر میں  تقریباً 10 روپے کی کمی دیکھی گئی تھی۔ پاکستانی روپے میں  قدر میں اب تک ایک دن میں یہ سب سے زیادہ اضافہ تھا ۔

واضح رہے کہ قدر میں اضافے کے حالیہ رجحان کے باوجود 2022 کے آغاز سے اب تک روپیہ امریکی کرنسی کے مقابلے میں 19.36 فیصد تک گر چکا ہے۔ یکم جولائی سے روپیہ امریکی کرنسی کے مقابلے میں 6.41 فیصد گر چکا ہے۔

متعلقہ تحاریر