یوٹیوب کا عمران خان کے خطاب کے دوران سروس کی بندش کا نوٹس

انٹرنیٹ کی دنیا کے سب سے بڑے وڈیو شیئرنگ اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم نے سابق وزیراعظم پاکستان عمران خان کی لیاقت باغ جلسے میں کی گئی تقریر کے دوران پاکستان میں یوٹیوب کی سروس کی بندش کی شکایات کا نوٹس لے لیا۔

پاکستانی سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد نے گزشتہ روز یوٹیوب کی سروسز متاثر ہونے کی شکایات درج کرائی تھیں۔

یہ بھی پڑھیے

عمران خان کا سوشل میڈیا پر راج، پیمرا کی پابندی بے اثر ثابت ہوگئی

غریدہ فاروقی کے دعوے کے برعکس عمران خان بنی گالہ میں موجود ہیں

نیوز 360  سےوابستہ سینئر صحافی عمر انعام نے اپنے ٹوئٹ کے ذریعے یوٹیوب کی توجہ اس کی سروس میں تعطل کی جانب کرواتے ہوئے یوٹیوب کی انتظامیہ سے سوال کیا کہ  آپ پاکستان میں اپنی خدمات میں خود تبدیلی لارہے ہیں یا یہ حکومت پاکستان کی جانب سے کئی گئی ہے؟

عمر انعام کے ٹوئٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے یوٹیوب کے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل نے جواب دیا کہ ہم نے پاکستان میں یوٹیوب کے کام نہ کرنے کے بارے میں ایسی ہی رپورٹس دیکھی ہیں۔

عمر انعام کے ٹوئٹ پر سینئر اینکر پرسن عمران ریاض خان سمیت متعدد صارفین یو ٹیوب  سے سروسز کی فراہمی میں تعطل کی شکایت کی جس پر یوٹیب کے ٹوئٹر ہینڈل کی جانب سے تمام صارفین کو ایک ہی جواب دیا گیا کہ ہمیں یوٹیوب کے پاکستان میں کام نہ کرنے کی متعدد رپورٹس موصول ہوئی ہیں اور ہم ان کا جائزہ لے رہے ہیں۔آپ کا صبر قابل تعریف ہے ، ہم اسے حل کررہے ہیں۔

پاکستانی سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد نے گزشتہ روز یوٹیوب کی سروسز متاثر ہونے کی شکایات درج کرائی تھیں۔یٹری  اتھارٹی (پیمرا) نے ٹی وی چینلز پر عمران خان کا خطاب براہ راست نشر کرنے پر پابندی عائد کردی تھی۔

متعلقہ تحاریر