کمشنر و ڈپٹی کمشنر لورا لائی کا سیلابی علاقوں کا دورہ، نقصانات کا تخمینہ لگایا
کمشنر شاہداللہ خان نے ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ کلی چنجن، کلی سورغنڈ، کلی گورمئی میں سیلاب متاثرین سے ملاقات کرکے ان کو ہونے والے نقصانات کے بارے میں آگاہی حاصل کی اور ان میں رہائشی ٹینٹ اور خشک خوراک تقسیم کی اور جلد مالی مدد فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی
کمشنرلورالائی ڈویژن شاہداللہ خان نے ضلع لورالائی میں سیلابی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے کلی چنجن، کلی سورغنڈ، کلی گورمئی اور دیگر متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔ انہوں نے امدادی کارروائیوں کا بھی معائنہ کیا ۔
کمشنرلورالائی شاہداللہ خان، ڈپٹی کمشنر ڈاکٹرعتیق الرحمن شاہوانی، بلوچستان عوامی پارٹی کے ضلعی صدراصغر خان اوتمانخیل، اسٹنٹ کمشنر ریونیو وہاب ناصر، شاہ محمد کاکڑ،قبائلی عمائدین ملک حیات ژخپیل اور ملک حیات ژخپیل نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا ۔
یہ بھی پڑھیے
بارشوں اور سیلاب کی تباہ کاریاں، وفاقی حکومت کا امدادی کانفرنس منعقد کرنے کا فیصلہ
کمشنر لورالائی شاہداللہ خان نے کلی چنجن، کلی سورغنڈ، کلی گورمئی اور دیگرمتاثرہ علاقوں ریکسیو اور دیگرامدادی کارروائیوں کا معائنہ کیا۔ انہوں نے متاثرین سے بھی ملاقات کی اور انہیں درپیش نقصانات کے بارے میں معلومات حاصل کی ۔
اس موقع پرانہوں نے متاثرین میں رہائشی ٹینٹ، خشک خوراک تقسیم کی جبکہ جلد مالی امداد کی یقین دہانی بھی کروائی۔ ان کا کہنا تھا کہ لورا لائی میں ہونے والے نقصانات کا جائزہ لیا جا رہا ہے ۔
کمشنر لورالائی شاہد اللہ خان کا کہنا تھا کہ متاثرہ علاقوں میں بھاری مشنری کو بھجوا دی گئی ہے جو راستوں کی بحالی کے لیے تیز رفتاری سے کام میں مصروف ہیں۔جلد مقامی آبادی کا دوسرے علاقوں سے رابطے بحال کر دیئے جائیں گے ۔
کمشنر نے بتایا کہ ضلع لورالائی کی زراعت کو پہنچنے والے نقصانات کا تخمینہ لگایا جارہا ہے جبکہ زمینداروں کی بحالی کیلئے محکمہ زراعت سے ملکر پلاننگ کرینگے ۔متاثرین کو پہنچنے والے نقصانات کا سروے رپورٹ جلد بنا یا جائے گا ۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت بلوچستان اور وفاقی حکومت کے احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے تمام نقصانات کا ازالہ کیا جائے گا۔ بی این پی کے ضلعی صدر نے کمشنر سے اپیل کی تمام علاقے کو آفت زدہ قرار دیا جائے ۔