لگژری کار لمبورگینی کے 2024 تک کے تمام یونٹ فروخت ہوگئے
اطالوی اسپورٹس کار بنانے والی کمپنی لیمبورگینی کے چیف ایگزیٹو آفیسراسٹیسن ونکل کے مطابق ووکس ویگن کی ذیلی کمپنی مارکیٹ میں اپنی کارز کی زیادہ مانگ سے لطف اندوز ہورہی ہے اور اسکے پاس اگلے 18 مہینوں کے تمام آرڈر بک ہوچکے ہیں

دنیا کے امیرترین لوگوں کی پسندیدہ کار لیمبورگینی کے تمام یونٹ 2024 تک بک کیے جاچکے ہیں۔ اطالوی اسپورٹس کاربنانے والے کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ 2024 کے اوائل تک تمام کارز فروخت ہوچکی ہیں۔
لیمبور گینی کے چیف ایگزیٹو آفیسر(سی ای او )اسٹیسن ونکل کے مطابق ووکس ویگن کی ذیلی کمپنی مارکیٹ میں اپنی کارز کی زیادہ مانگ سے لطف اندوز ہو رہی ہے اور اس کے پاس اگلے 18 مہینوں پر محیط آرڈر بک ہے۔
یہ بھی پڑھیے
انڈس موٹر نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 11 لاکھ روپے تک کی کمی کردی
اطالوی اسپورٹ کاربنانے والی کمپنی لیمبورگینی نے 2024 کے اوائل تک پوری پروڈکشن کو پہلے سے فروخت کردیا ہے۔ لمبیورگینی کارز دنیا میں چھائی غیریقینی اقتصادی صورتحال سے بلکل بھی متاثر نہیں ہوئی۔
یوکرین پر روس کے حملے سے عالمی مالیاتی نقصان کے باوجود دولت مند صارفین زیادہ شدت سے لمبور گینی کی خریداری میں مصروف ہوگئے ہیں۔
سی ای او لیمبور گینی کا کہنا ہے کہ ہم نے لیمبورگینی میں زیادہ سے زیادہ بہتر بناتے ہیں کیونکہ وہ برانڈ پر بھروسہ کرتے ہیں۔ کسمٹرز دیکھتے ہیں کہ کاریں کتنی خوبصورت ہیں، وہ کتنی (اعلی) کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہیں ۔
انہوں نے دنیا پر چھائی مالی بد حالی کے حوالے سے اپنی رائے دیتے ہوئے کہا کہ کاروباری بہتری کے لیے عالمی معیشت کو صرف تھوڑا سا مستحکم رہنا ہوگا۔
واضح رہے کہ فیروچیو لمبورگینی نے 1916 میں کمپنی کی بنیاد رکھی تھی جس کا مرکزی ہدف لگژری کارز بنانے والے ادارے فراری کا مقابلہ کرنا تھا ۔
1987 میں عالمی کساد بازاری کے باعث لمبورگینی کو امریکی کرسلر کارپوریشن نے خرید لیا تھا تاہم 1994 میں ملائیشیا کے ایک گروپ میں لمبورگینی کو خریدا تھا تاہم بعد میں انہوں نے بھی اسے ووکس ویگن کو فروخت کردیا تھا ۔
یاد رہے کہ ووکس ویگن گاڑیاں بنانے والا جرمنی اور یورپ کا سب سے بڑا ادارہ ہے جبکہ لمبورگینی اس کی ذیلی کمپنی ہے۔ ووکس ویگن کا آغاز 1937 میں ہوا تھا ۔
ووکس ویگن کئی ناموں سے گاڑیاں بنا رہی ہے جن میں گولف سب سے مشہور ہے۔ ووکس ویگن دنیا کی دس بڑی گاڑیاں بنانے والی کمپنیوں میں شامل ہے۔









