عتیقہ اوڈھو کا اپنے” آن اسکرین بیٹوں“ کیلیے نیک خواہشات کا اظہار

سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نےشوبز انڈسٹری کے 3 سپراسٹارز کی ماں بننے کو خوش قسمتی قرار دیتے ہوئے   اپنے آن اسکرین بیٹوں کیلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

اداکارہ نے اپنے ساتھ اپنے تینوں آن اسکرین بیٹوں کی تصاویر بھی انسٹاگرام پر شیئر کی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

عروہ حسین نے عتیقہ اوڈھو کو فرشتہ  کیوں قرار دیدیا؟

پی ٹی آئی کے کون سے رہنما عتیقہ اوڈھو کے دیرینہ دوست ہیں؟

سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نےفوادخان، بلال عباس خان اور دانش تیمور کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ  ان تمام خوبصورت  نوجوانوں کی ماں کا کردار ادا کرنا خوشی کی بات ہے۔

اداکارہ نے مزید لکھا کہ تینوں سپر ٹیلنٹڈ اور بڑے ستارے جن کے دنیا بھر میں بہت زیادہ مداح ہیں، میں ان کی آن اسکرین ماں کے طور پر اور کیا مانگ سکتا ہوں کہ وہ اپنے ہنر اور محنت سے بڑے اور بہتر ہو جائیں، انہیں برکت نصیب ہو۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Atiqa Odho (@atiqaodhoofficial)

واضح رہے کہ اداکار ہ عتیقہ اوڈھو نے ہم ٹی وی کے سب سے مقبول ڈرامہ سیریل ہم سفر میں فواد خان کی والدہ کا کردار اداکیا تھا۔ہم ٹی وی کے ہی ڈرامہ سیریل  پیار کے صدقے میں اداکار بلال عباس خان کی والدہ بنی تھیں جبکہ ان دنوں اے آر وائی  پر نشر ہونے والے ڈرامہ سیریل کیسی یہ تیری خودغرضی میں وہ اداکار دانش تیمور کی والدہ کا کردار ادا کررہی ہیں۔

متعلقہ تحاریر