متھیرا مغربی لباس میں تصاویر اپ لوڈ نہ کرنے کے وعدے پر قائم

شوبز انڈسٹری کی معروف میزبان اور اداکارہ متھیرا مغربی لباس میں تصاویر اپ لوڈ نہ کرنے کے وعدے پر قائم ہیں۔

اداکارہ نےگزشتہ روز اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں سفیدفراک  میں ملبوس تصاویر اور شارٹ وڈیوز شیئر کی ہیں جنہیں صارفین کی جانب سے بے حد سراہا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

عتیقہ اوڈھو کا اپنے” آن اسکرین بیٹوں“ کیلیے نیک خواہشات کا اظہار

مشال خان ک میک اپ آرٹسٹ کو محبت بھرے انداز میں سالگرہ کی مبارکباد

 

سفید فراک اور سنہری کام والے دوپٹے میں متھیرا کافی پروقار نظر آرہی ہیں ۔ اداکارہ نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ  غلطیاں بھی ہوں گی اور غلط بھی سمجھا جائے گا، یہ زندگی ہے یار ، یہاں تعریفیں بھی ہوں گی اور ذلیل بھی کیا جائے گا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Mathira M (@real_mathira)

واضح رہے کہ اپنے بےباک لب و لہجے اور فیشن کے حوالے سے مشہور متھیرا نے کچھ عرصے قبل اعلان کیا تھا کہ وہ اب مغربی لباس میں اپنی تصاویر سوشل میڈیا کی زینت نہیں بنائیں گی، ٹی وی شوز کی میزبان اب تک اپنے وعدے پر قائم ہیں۔

متعلقہ تحاریر