رنبیر کپور کی حاملہ اہلیہ کو باڈی شیمنگ کا نشانہ بنانے پر مداحوں سے معافی

بالی ووڈ سپر اسٹار رنبیر کپور نے اپنی حاملہ اہلیہ عالیہ بھٹ کو باڈی شیمنگ کا نشانہ بنانے پر مداحوں سے معافی مانگ لی۔
رنبیر کپور نے گزشتہ دنوں اپنی نئی فلم برہمسترا کے پوسٹر کے اجرا کے موقع پر براہ راست انٹرویو کے دوران مذاق کرتے ہوئے اپنی حاملہ اہلیہ کے پیٹ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ابھی تو صرف یہ پھیل رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
متھیرا مغربی لباس میں تصاویر اپ لوڈ نہ کرنے کے وعدے پر قائم
عتیقہ اوڈھو کا اپنے” آن اسکرین بیٹوں“ کیلیے نیک خواہشات کا اظہار
فلم کی تشہیری مہم کے سلسلے میں ایک اور تقریب کے دوران رنبیر کپور سے ان کے نازیبا مذاق کے حوالے سےسوال کیا گیا تو اداکار نے فوری طور پرمعذرت کرلی۔
"I spoke to Alia about it and she really laughed it off” #RanbirKapoor apologizing on his comment
WE LOVE RANBIR KAPOOR pic.twitter.com/6b3bBUPIsh
— Lakeer Ka Fakeer (@arthwrites) August 24, 2022
رنبیر کپور نے کہاکہ وہ اپنی اہلیہ سے محبت کرتے ہیں، وہ ایک لطیفہ تھا جو مزاحیہ نہ بن سکا، جس کسی کو بھی وہ بات بری لگی یااس بات نے جس کسی بھی ٹھیس پہنچائی وہ اس سے معذرت خواہ ہیں،انہوں نے جان بوجھ کر وہ جملہ نہیں کہا تھا۔
رنبیر نے کہا کہ انہوں نے اس حوالے سے عالیہ بھٹ سے گفتگو کی تو وہ بات اس پر ہنسی تھیں،رنبیر کپور نے اعتراف کیا کہ ان کی حس مزاح اچھی نہیں ہے اور کبھی کبھار مزاح الٹا ان کے منہ پر پڑجاتا ہے۔









