مہوش اعجاز کی تحریر کردہ پہلی فلم یاراوے کا ایک اور گانا جاری

معروف خاتون صحافی مہوش اعجاز کی تحریر کردہ فلم”یارا وے“کااور ایک گانا جاری کردیا گیا۔

یاراوے بطور اسکرین رائٹر مہوش اعجاز کی پہلی فلم ہے جس  کے نمایاں کرداروں میں اداکارسمیع خان، علیزہ نصیر ، فیضان خواجہ ،جاوید شیخ، مرینہ خان اور دیگرشامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

متھیرا مغربی لباس میں تصاویر اپ لوڈ نہ کرنے کے وعدے پر قائم

مہوش  اعجاز نے اپنے ٹوئٹرہینڈل پر فلم کا دوسرا گانا شیئر کرتے ہوئے صارفین پر انکشاف کیا کہ یہ ان کی تحریر کردہ فلم کا گانا جو جلد سنیما گھروں کی زینت بننے والی ہے۔ اس سے قبل اس دلم کا ایک اور گانا تعبیر بھی جاری کیا جاچکا ہے۔

بی لائن پروڈکشنز اور ایوری ڈے فلمز کی پیشکش فلم یارا وے کے ہدایت کار منیشن پنور اور  شاہ فہد ہیں جبکہ  مہوش اعجاز کے علاوہ التھیہ کوشل نے بھی فلم تحریر کرنے میں اشتراک کیا ہے۔فلم کا ٹیزر بھی گزشتہ ماہ جاری کیا گیا تھا۔جسے 12 لاکھ مرتبہ دیکھا جاچکا ہے۔

خاتون صحافی کے انکشاف پر صارفین  کی بڑی تعداد نے حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے  انہیں مبارکباد دی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

متعلقہ تحاریر