منورتالپور نے حاتم طائی کی قبر پہ لات ماردی، سیلاب متاثرین میں50 پچاس روپے تقسیم  کیے

خرم شیرزمان کی جانب سے ٹوئٹرپرشیئر کی گئی ایک وڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ آصف زرداری کی ہمشیرہ رکن صوبائی اسمبلی فریال تالپورکے شوہرمنورتالپورسندھ کے سیلاب زدگان میں 50، 50 روپے کے نوٹ بطور امداد تقسیم کررہے ہیں، سوشل میڈیا صارفین نے طنزاً کہا کہ شکر کریں انہوں نے کچھ دے دیا ورہ یہ تو صرف لینے کے عادی ہیں

پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی ہمشیرہ رکن سندھ اسمبلی فریال تالپور کے شوہر میرمنورتالپور نے سندھ کے سیلاب متاثرین میں 50  پچاس روپے امداد تقسیم  کی۔

تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی خرم شیرزمان کی جانب سے ٹوئٹر پر شیئرکی گئی ایک وڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ آصف زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور کے شوہرمنورتالپور سندھ کے سیلاب زدگان میں 50، 50 روپے کے نوٹ بطور امداد تقسیم کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

ورلڈ بینک سمیت عالمی اداروں کا سیلاب متاثرین کیلئے 50 کروڑ ڈالر امداد کا اعلان

پی ٹی آئی کے رکن صوبائی اسمبلی نے منورتالپورپرطنز کرتے ہوئے لکھا کہ منورتالپورکی جانب سے دیئے گئے 50، 50 کے نوٹوں سے ان کے تمام مسائل حل ہوجائیں گے جبکہ سندھ میں ترقی اور خوشحالی آ جائے گی ۔

منزہ شاہ نامی ٹوئٹر صارف نے  کہا کہ منورتالپور نے حاتم طائی  کی قبر پہ لات ماردی ہے۔ اتنی بڑی امدادی رقم سے سیلاب متاثرین کو دبئی میں ولاز خریدنے چایئے تاکہ دوبارہ سیلاب  سے محفوظ رہ سکیں۔

خاتون ٹوئٹر صارف نے کہاکہ  اتنا پیسہ کو آصف زرداری نے حکومت گرانے کے لیے ایم این ایز کو نہیں دیا جتنا یہاں متاثرین کو دے دیا گیا۔ سیلاب متاثرین خوش قسمت ہیں ۔

ناصر کاسی نامی صارف نے پیپلز پارٹی کی قیادت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بہت بڑی بات ہے، کمال کردیا، یہ دینے کے عادی ہی نہیں صرف لوٹنے کے عادی ہیں۔

ریا نامی خاتون نے  اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ کتنی شرمناک بات ہے کہ 50 روپے بحران کی حالت میں انسانیت کی توہین کے مترادف ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہی وجہ ہے کہ مافیا جاگیردار نہیں چاہتے کہ عوام تعلیم یافتہ ہو۔ اپنے ہی لوگوں کو اس طرح کا دکھ دیکھ کر افسردہ ہوتا ہے۔

متعلقہ تحاریر