نئی فلم ”کسی کا بھائی، کسی کی جان “ سے سلمان خان کی پہلی جھلک جاری

بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان رجحان ساز شخصیت کے مالک ہیں، خصوصاً2003 میں ریلیز ہونے والی فلم تیرے نام میں ان کا بالوں کا انداز انڈو پاک نوجوانوں کا سب سے پسندیدہ ہیراسٹائل تھا۔

بھارتی فلم انڈسٹری میں 34 سال مکمل ہونے پر دبنگ اداکار نے اپنی آنے والی فلم ”کسی کا بھائی، کسی کی جان “سے اپنی پہلی جھلک متعارف کرائی ہے۔ جس نے فلم بینوں کو ان کا 19 سال پرانا انداز یاد دلادیاہے۔

یہ بھی پڑھیے

بغیر میک اپ مقابلہ حسن کا سیمی فائنل جیتنے والی دنیا کی پہلی حسینہ کون ہے؟

ناصر خان جان  نے سیلاب متاثرین کیلیے چندہ مہم شروع کردی

سلمان خان  نے اپنے انسٹاگرام پر ایک کلپ پوسٹ کیا جس میں فلم میں ان کے لُک کو ظاہر کیا گیا ہے۔ ویڈیو کی ابتدا شائقین کے لیے اظہار تشکر کے الفاظ سے ہوتی ہے۔اس کے بعد فلم میں سلمان خان کا روپ سامنے آتا ہے جس میں انہوں نے کندھوں تک دراز زلفوں کے ساتھ چہرےپر سیاہ عینک لگارکھی ہے۔

سلمان خان نے لکھا کہ”  34 سال پہلے بھی اب تھا اور 34 سال بعد بھی اب ہے۔ میری زندگی کا سفر کہیں سے بھی  شروع ہوا، یہ دو الفاظ سے بنا ہے، اب اور یہاں۔ میرے ساتھ اس وقت رہنے کا شکریہ جو اس وقت اب  تھا، اور اب بھی میرے ساتھ رہنے کے لئے آپ کا شکریہ۔ میں واقعی اس کی  قدر  کرتا ہوں“ ۔

سلمان خان نے 1988 میں فلم  بیوی ہو تو ایسی سے بالی ووڈ میں قدم رکھا تھا  جس میں ریکھا، فاروق شیخ اور بندو نے مرکزی کردار ادا کیا۔ تاہم انہیں اصل شہرت اگلے سال 1989 میں ریلیز ہونے والی فلم  ” میں نے پیار کیا “ سے ملی  ، اس فلم نے انہیں عالمی منظر نامے میں لاکھڑا کیا اور بے پناہ محبت اور شہرت دلائی۔

 سلمان  خان  بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی فلم  پٹھان   میں مختصر کردار میں بھی نظر آئیں گے ، اس کے علاوہ انہوں نے قطرینہ کیف کے ساتھ ٹائیگر 3 بنانے کا اعلان بھی کررکھا ہے ۔

متعلقہ تحاریر