جاز کا سیلاب متاثرین کی معاونت کیلئے ایک ارب روپے کی امداد کااعلان

جاز کے چیف ایگزیٹو آفیسر عامرابراہیم کا کہنا ہے اس رقم سے ایمرجنسی سپلائی اورسبسڈائزڈ ٹیلی کام سروسز و دیگر امورانجام دیئے جائیں گے جبکہ متاثرین کو نقد رقم کی فوری فراہمی کے جاز کیش والٹ تک آسان رسائی د ینے کا بھی اعلان کیا گیا ہے

پاکستان میں ٹیلی کمیونی کیشن سروسز فراہم کرنے والے ادارے  موبی لنک(جاز ) نے ملک بھر میں سیلاب کے تباہ کاریوں سے نمٹنے اور سیلاب متاثرین کی معاونت کے لیے ایک ارب روپے  کی امداد کااعلان کیا ہے ۔

جاز(موبی لنک) کی جانب سے سیلاب متاثرین کے لئے ایک ارب روپے کی معاونت کا اعلان کردیا گیا ہے۔ ٹیلی کمیونی کیشن کمپنی انتظامیہ کے مطابق اس رقم سے ایمرجنسی سپلائی اور سبسڈائزڈ ٹیلی کام سروسز و دیگر امور انجام دیئے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیے

کیا حکمران اتحاد پی ڈی ایم، عمران خان کی طرح امدادی ٹیلی تھون منعقد کریں گے ؟

جاز کے چیف ایگزیٹو آفیسرعامرابراہیم کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں سیلاب کے تباہ کاریوں سے نمٹنے اور سیلاب متاثرین کی معاونت کیلئے ایک ارب روپے کی معاونت کی جائے گی۔ متاثرین کی معاونت میں جاز کیش اور موبی لنک مائیکرو فنانس بینک کا حصہ شامل ہیں

سی ای او جاز کا کہنا تھا کہ مشکل کی گھڑی میں سیلاب سے متاثرہ افراد کی مدد ہمارا فرض ہے۔ جاز گزشتہ ستائیس سال سے ہر مشکل گھڑی میں پاکستانی بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے۔

عامر ابراہیم نے بتایا کہ متاثرین کو نقد رقم کی فوری فراہمی کے جاز کیش والٹ تک آسان رسائی دے رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سیلاب سے ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔

جاز کے چیف ایگزیٹو آفیسر عامرابراہیم نے مزید کہا کہ شدید مشکلات کے باوجود متاثرہ علاقوں میں ٹیلی کام سروسز جاری رکھنے کے لیے کوشاں ہیں۔

یاد رہے کہ ملک بھر میں سیلاب کی تباہ کاریاں جاری  ہیں۔ پاکستان بھر میں اب تک سیلاب اور طوفانی بارشوں سےتقریباً1100 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

ورلڈ بینک سمیت عالمی اداروں کا سیلاب متاثرین کیلئے 50 کروڑ ڈالر امداد کا اعلان

این ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق سیلاب اور بارشوں کے باعث 24 گھنٹوں میں مزید28 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد1061 ہوگئی۔

این ڈی ایم اے کے مطابق  گزشتہ 24 گھنٹوں میں سب سے زیادہ اموات 16 ہوئیں جو کہ کے پی میں ہوئیں جبکہ سندھ میں اور گلگت بلتستان میں2  ، 2اور بلوچستان  اور آزاد کشمیرمیں4 افراد جاں بحق ہوئے۔

جاں بحق افراد میں 359 بچے،470 مرد اور 210 خواتین شامل ہیں، بارشوں اورسیلاب سے اب تک سب سے زیادہ اموات سندھ میں 349 ہوئی ہیں۔

متعلقہ تحاریر