شہزاد رائے نے احسن رحیم کو شطرنج پر ڈاکیومنٹری بنانے کا مشورہ کیوں دیا؟

احسن رحیم نے زندگی ٹرسٹ کی جانب سے گود لیے خاتون پاکستان اسکول میں طلبہ کو شطرنج کھلانے کی تعریف کی تھی۔

گلوکار و سماجی رہنما شہزاد رائے ملک  کے نظام تعلیم میں اصلاحات کیلیے کمربستہ ہیں۔ اس حوالے سے انکی سماجی تنظیم زندگی ٹرسٹ کارہائے نمایاں انجام دے رہی ہے۔

شہزاد رائے نصاب، طرز تعلیم،اساتذہ کی تربیت جیسے انقلابی اقدامات کے علاوہ تعلیمی اداروں میں ہم نصابی سرگرمیوں کے فروغ کیلیے بھی کوشاں ہیں۔اسی سلسلے میں  شہزاد رائے نے زندگی ٹرسٹ کیجانب سے گود لیے گئے خاتون پاکستان اسکول میں شطرنج کا کھیل متعارف کرایا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

احد رضا میر کی ریذیڈنٹ ایول کا دوسرا سیزن نیٹ فلکس سے آؤٹ

اداکارہ ریما کی کراچی کے ساحل پر بیچ بگی میں سواری

شہزادرائے نے اس حوالے سے اپنی تصویر شیئرکرتے ہوئے  اسکے کیپشن میں لکھا کہ   میں اچھے اقدامات پر یقین رکھتا ہوں، زندگی ٹرسٹ کے گود لیے گئے خاتون پاکستان اسکول میں شطرنج۔

فلمساز احسن رحیم نے شہزادرائے کے اقدام کو سراتے ہوئے ان کے ٹوئٹ پر تبصرہ کیا کہ  آپ نے بہترین  سیٹ اپ بنایا ہے اسے ملکر سطح تک پھیلائیں۔

شہزادرائے نے احسن رحیم کے مشور ے پر لکھاکہ  ہم ریاست اور والدین کو یہ باور کرانے کی کوشش کررہے ہیں کہ شطرنج،موسیقی اور کھیل بھی حساب، سائنس اور زبانوں کی طرح اہمیت رکھتے ہیں۔ شہزاد رائے نے فلمساز احسن رحیم سے درخواست کی کہ اس موضوع پرایک دستاویزی فلم بنادیں۔

متعلقہ تحاریر