پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کا جیل میں بدترین تشدد اور گلہ دبائے جانے کا دعویٰ

سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے  مجھے داعش کے لوگوں کے ساتھ جیل میں رکھا گیا ہے جہاں بدترین تشدد کیا جا رہا ہے جوکہ بگرام جیل میں بھی نہیں ہوتا، میرا گلہ دباکر مجھے مارنے کی کوشش کی گئی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) رہنما اور سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ  کا کہنا ہے کہ جیل میں دہشتگرد تنظیم داعش کے ملزمان کے ساتھ قید میں رکھا گیا ہے جہاں ملزمان نے مجھ پر تشدد کیا تاہم پولیس نے مجھے ان سے بچایا ۔

سندھ اسمبلی میں قائدحزب اختلاف، پی ٹی آئی کے رہنماحلیم عادل شیخ  کو سینے میں تکلیف  کی شکایت پر انہیں قومی ادارہ برائے امراض قلب منتقل کیا گیا جہاں ڈائریکٹر آرتھوپیڈک ڈاکٹرنے حلیم عادل کا مکمل معائنہ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے

ضمانت منسوخ: اینٹی انکروچمنٹ حکام نے حلیم عادل کو گرفتار کرلیا

اس دوران حلیم عادل شیخ نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں دہشتگردوں کی جیل میں قید رکھا ہوا ہے ۔انہوں نے کہا مجھ پر جیل میں بد ترین تشدد کیا گیا جوکہ بدنام زمانہ جیل بگرام میں بھی ایسا نہیں ہوتا  ہے ۔

حلیم عادل شیح نے میڈیا نمائندوں کو اپنی  ٹوٹی  ہوئی ٹانگ کے زخم دکھاتے ہوئے کہا کہ مجھے جیل میں تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ آج میرا گلا دبایا گیا۔ گردن، ہاتھ اور جسم کے دیگر حصے تشدد کی وجہ سے سوج گئے ہیں۔

عدالتی حکم پر سینٹرل جیل منتقل کیے جانے والے تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ کو سینے میں درد کی شکایت ہوئی تو انہیں قومی ادارہ برائے امراض قلب منتقل کیا گیا تھا جہاں ڈائریکٹر آرتھوپیڈک ڈاکٹرنے حلیم عادل کا مکمل معائنہ کیا۔

ذرائع کے مطابق  ڈاکٹرز نے حلیم عادل شیخ کو جناح اسپتال منتقل کرنے کی سفارش کی  ہے ۔اپوزیشن لیڈر کوکسی بھی وقت جناح اسپتال آرتھوپیڈل وارڈ منتقل کیا جاسکتاہے۔

دوسری جانب کراچی سینٹرل جیل حکام نے حلیم عادل شیخ  پر دورا ن قید  تشدد کے الزامات کو مسترد کیا ہے ۔ جیل انتظامیہ کے مطابق  اعلیٰ حکام کی  ہدایت حلیم عادل شیخ کو اسپتال منتقل کیا گیا۔

یاد رہے کہ  گزشتہ روز پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کو سینٹرل جیل سے رہا کیا گیا تو پولیس نے فوراً ہی ایک دوسرے کیس میں گرفتار کرلیا تھا ۔

محکمہ اینٹی انکروچمنٹ حکام نے حلیم عادل شیخ کو گرفتار کیا تھا ۔اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ پر سرکاری زمین پر قبضے کا کیس ہے جس کیلئے اینٹی انکروچمنٹ عدالت میں سماعت  ہوئی ۔

متعلقہ تحاریر