وسیم اکرم پاک بھارت میچ میں براڈکاسٹر کی غلطی پر بھڑک اٹھے

براڈ کاسٹر نے میچ سے قبل اسکرین پر دکھائے گئے پاکستانی اسکواڈ میں  شاہنواز دھانی کی جگہ حسن علی کو شامل کردیا تھا۔

پاکستان کے لیجنڈ فاسٹ بولر وسیم اکرم ٹی 20ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت  کے میچ سے قبل براڈکاسٹر کی غلطی پر غصے میں آگئے۔

براڈ کاسٹر نے میچ سے قبل اسکرین پر دکھائے گئے پاکستانی اسکواڈ میں  شاہنواز دھانی کی جگہ حسن علی کو شامل کردیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے

ایشیا کپ:انڈیا نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی

ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ: پاکستان کرکٹ ٹیم کے کئی کھلاڑی فٹنس مسائل کا شکار

 وسیم اکرم پہلے ہی پاکستانی پلئینگ الیون سے آگاہ تھے کیونکہ بیٹنگ کوچ محمد یوسف انہیں بتاچکے تھے کہ  شاہنواز دھانی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔اسکرین پر غلطی نشر ہونے کے بعد وسیم اکرم غصے میں طنز کرتے ہوئے کہا کہ”   بیٹنگ کوچ محمد یوسف نے مجھے بتایا  تھا کہ دہانی کھیل رہا ہے لیکن واضح طور پرایسا نہیں ہے، لہٰذا اگر بیٹنگ کوچ نہیں جانتا کہ کون کھیل رہا ہے، تو یہ ایک بڑا مسئلہ ہے۔ “

وسیم اکرم کا طنز سننے کے بعد براڈکاسٹر کو غلطی کا احساس ہوا اور اس نے اسے درست کردیا  لیکن  جارح مزاج فاسٹ بولر کا غصہ کم نہیں ہوا۔وسیم اکرم نے کہا کہ”آپ کو اس لڑکے کے لیے خوش ہونا چاہیے جس نے غلط ٹیم دکھائی ، بڑے میچ میں بڑی غلطی کی گئی ہے۔“

یاد رہے کہ اتوار کو  ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کے ہائی وولٹیج میچ میں بھارت نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد بھارت کو 5وکٹوں سے شکست دے دی تھی۔

متعلقہ تحاریر