افغانستان اور روس میں تیل کی خریداری کا معاہدہ جلد طے پانے کا امکان

وزارت تجارت کی سربراہی میں ایک سرکاری وفد روسی دارالحکومت ماسکو میں موجود ہے اور گندم، گیس اور تیل کی فراہمی کے معاہدوں کو حتمی شکل دے رہا ہے،وزارت کے ترجمان کی تصدیق

افغانستان کی وزارت تجارت کے حکام کا کہنا ہے کہ طالبان انتظامیہ روس کے ساتھ پٹرول اور بینزین کی خریداری کے لیے ماسکو میں بات چیت کر رہی ہے اور معاہدے کی شرائط پر بات چیت آخری مراحل میں ہے۔

برطانوی خبررساں ادارے کے مطابق افغانستان کی وزارت صنعت وتجارت کے ترجمان حبیب الرحمان حبیب نے تصدیق کی کہ وزارت تجارت کی سربراہی میں ایک سرکاری وفد روسی دارالحکومت ماسکو میں موجود ہے اور گندم، گیس اور تیل کی فراہمی کے معاہدوں کو حتمی شکل دے رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

غلام نبی آزاد کانگریس سے مستعفی، راہول گاندھی پر سنگین الزامات

امریکی صدر کی حفاظت پر مامور سیکرٹ سروس کی سربراہی خاتون کے سپرد

انہوں نے بتایا کہ وہ روسی فریق کے ساتھ بات چیت کررہے ہیں اور معاہدہ مکمل ہوجانے کے بعد اس کی تفصیلات فراہم کی جائیں گی۔وزارت صنعت و تجارت کے ذرائع نے بتایا کہ ایک وزارتی وفد نے اس ماہ روس کا دورہ کیا تھا لیکن وفد کی واپسی کے بعد بھی ان کی وزارت اور وزارت خزانہ کے تکنیکی عہدیدار معاہدوں پر کام کرنے کے لیے ماسکو میں رک گئے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ ہم معاہدے کے متن پر کام کر رہے ہیں، پیٹرول اور بینزین پر ہم تقریباً متفق ہوچکے ہیں اور توقع ہے کہ معاہدہ جلد ہی تکمیل کو پہنچ جائے گا۔ روسی وزارت خارجہ اور وزارت توانائی کے ترجمانوں نے اس پیش رفت پر فی الحال کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔

متعلقہ تحاریر