جمائما کی سیلاب متاثرین کی امداد کیلیے الخدمت کیساتھ تعاون کی اپیل

جمائما کا پنجاب ،خیبرپختونخوا حکومتوں اور جماعت اسلامی کی الخدمت فاؤنڈیشن کو امداد دینے کامشورہ،بینک اکاؤنٹ نمبر بھی شیئر کردیے

چیئرمین تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے پاکستان میں سیلاب متاثرین کی امداد کی اپیل کردی۔

جمائما نے پنجاب اور خیبرپختونخوا حکومتوں کے فلڈ ریلیف فنڈ کے علاوہ جماعت اسلامی کی الخدمت فاؤنڈیشن کو امداد دینے کی بھی اپیل کردی۔

یہ بھی پڑھیے

اقوام متحدہ نے پاکستان کے سیلاب زدگان کے لیے 16 کروڑ ڈالر امداد کی اپیل کردی

بھارتی وزیراعظم کے پاکستانی سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے صلاح مشورے

جمائما گولڈ اسمتھ میں اپنے ٹوئٹ میں سوات میں آنے والے سیلابی ریلے کی ہولناک وڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ  ایک تہائی پاکستان پانی میں ڈوبا ہوا ہے، 3کروڑ 3 لاکھ افراد(7 میں سے ایک پاکستانی) متاثرہوئے ہیں۔اب تک 2 ہزار افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔خیال ہے کہ مرنے والے ہر 3 افراد میں سے ایک بچہ ہے، برائے مہربانی عطیات کے ذریعے پاکستان کی مدد کریں۔

جمائما گولڈ اسمتھ نے وزیراعلیٰ پنجاب اور وزیراعلیٰ کیبرپختونخوا کےفلڈ ریلیف فنڈز کے علاوہ جماعت اسلامی کی الخدمت فاؤنڈیشن کو بھی امداد کرنے کی اپیل کردی۔

جمائماخان نے لکھا کہ الخدمت سیلاب سے متاثرہ تمام علاقوں میں بحالی اور امداد کے کاموں  میں مصروف ہے۔جمائما نے الخدمت فاؤنڈیشن کی ویب سائٹ کا لنک اور بینک اکاؤنٹ کی تفصیلات بھی اپنے ٹوئٹ میں شیئر کی ہیں۔

متعلقہ تحاریر