حکومت کا ایران اور افغانستان سے ٹماٹر اور پیاز درآمد کرنے کا فیصلہ

وزیر تجارت سید نوید قمر کا کہنا ہے بھارت سے ٹماٹر اور پیاز کی درآمد کا ابھی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔

ملک میں جاری حالیہ مون سون بارشوں اور تباہ کن سیلاب سے جہاں انفراسٹرکچر کو شدید نقصان پہنچا ہے ، وہیں سبزیوں اور دیگر فصلوں کو بھی سخت نقصان پہچایا ہے جس کی جس کی وجہ سے ملک کے طول و عرض میں سبزیاں ناپید ہو گئی ہیں اور جہاں سبزیاں دستیاب ہیں وہ قیمتیں آسمان کو چھونے لگی ہیں۔ اس مسئلے کو حل کرنے کے لئے وفاقی حکومت نے ایران اور افغانستان سے سبزیاں امپورٹ کا فیصلہ لیا ہے۔

اس بات انکشاف وفاقی وزیر تجارت سید نوید قمر نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وفاقی کابینہ نے سرکولیشن سمری سے ایران اور افغانستان سے ٹماٹر اور پیاز کی درآمد کی منظوری دیدی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

وزارت خزانہ کی جی 20 ممالک سے قرض موخر کرنے کے اقدامات کی منظوری

آئی ایم ایف کی ڈیل پاکستانی عوام کیلئے کیوں بری خبر ہے؟

سید نوید قمر کا کہنا تھا بھارت سے ٹماٹر اور پیاز کی درآمد کا ابھی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔

ان کا کہنا تھا مارکیٹ میں سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ کی وجہ سے دباؤ ہے، قیمتوں میں استحکام لانے کیلئے دو ملکوں سے درآمد کی اجازت دیدی ہے۔

نوید قمر کا کہنا تھا ٹماٹر اور پیاز کی درآمد کیلئے ٹیکس چھوٹ دی جائے گی، تاہم کابینہ اجلاس ہوا تو ٹیکس چھوٹ کی منظوری لی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ کابینہ اجلاس نہ ہوا تو سمری سرکولیشن سے ٹیکس چھوٹ منظوری لی جائے گی۔

متعلقہ تحاریر