پے پال کے سربراہ پیٹرل تھل کی پہلی مرتبہ پاکستانی کمپنی میں سرمایہ کاری

ای کامرس پلیٹ فارم PriceOye.pk نے سیڈ فنڈنگ ​​میں 7.9  ملین  ڈالراکٹھے کرلیے۔

امریکا کی فنانشل ٹیکنالوجی کمپنی پے پال کےسربراہ پیٹر تھل نے پہلی مرتبہ پاکستانی کمپنی میں سرمایہ کاری کی ہے۔

ای کامرس پلیٹ فارم PriceOye.pk نے سیڈ فنڈنگ ​​میں 7.9  ملین  ڈالراکٹھے کرلیے۔

یہ بھی پڑھیے

آئی ایم ایف کا بیل آؤٹ پیکج پاکستانی روپے کو مضبوط کرنے لگا

حکومت کا ایران اور افغانستان سے ٹماٹر اور پیاز درآمد کرنے کا فیصلہ

 

پے پال کے بانی پیٹر تھیل نے پاکستانی ای کامرس پلیٹ فارم PriceOye.pk کو فنڈ دینے کے لیے دوسرے سرمایہ کاروں کے ساتھ  اشتراک کیا۔ کمپنی نے امریکا میں قائم وینچر کیپیٹل فرم جام فنڈ کی سربراہی میں ایک راؤنڈ میں  7.9 ملین ڈالر اکٹھا کیے۔

عدنان شفیع اور عدیل شفیع کی جانب سے شروع کیے گئے اسٹارٹ اپ کے لیے فنڈنگ ​​راؤنڈ میں دیگر کمپنیوں نے حصہ لیا۔

PriceOye.pk کی بنیاد 2015 میں رکھی گئی تھی، صارفین کو مختلف الیکٹرانک مصنوعات پر سب سے کم قیمتیں حاصل کرنے میں مدد کرنے کے لیے ایک منظم مارکیٹ ہے۔سٹارٹ اپ کا مقصد سالانہ بنیادوں پر 500 فیصد ریونیو   حاصل کرنا ہے۔

متعلقہ تحاریر