شہباز شریف حکومت پھر عوام سے ہاتھ کرگئی، پٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی کردیں
رپورٹ کے مطابق عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا رجحان جاری ہے امریکی خام تیل 5.4 فیصد سستا ہوکر 91.83 ڈالر فی بیرل ہو گیا ہے جبکہ برینٹ کی قیمت 4.9 فیصد کمی کے بعد 97.94 ڈالر فی بیرل ہو گئی ہے۔
عالمی منڈی میں ایندھن سستا ہونے کے باوجود شہباز شریف حکومت ایک مرتبہ پھر عوام کے ساتھ ہاتھ کر گئی ، 15 دن پہلے پٹرول مہنگا کرنے پر نواز شریف کا غصہ بھی بھول گئی ، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا گیا، عوام ریلیف کا خواب ہی دیکھتے رہ گئے۔
مسلم لیگ نون اور اس کے اتحادیوں کے دور میں عوام کے لیے ریلیف ایک خواب بن کر رہ گیا نہ پہلے ملا نہ اب نصیب ہوا۔
عالمی منڈی میں پٹرولیم مصنوعات کے قیمتوں کم ہونے اور ڈالر کے مقابلے میں روپے تڑگا ہونے کا اثر بھی عوام کے ریلیف نہ دے سکا۔
یہ بھی پڑھیے
حکومت نے کاروباری طبقے کیلئے قبر کھود دی ہے، صدر ایف پی سی سی آئی
بھارتی تاجر گوتم اڈانی دنیا کے تیسرے امیر ترین شخص بن گئے
وفاقی حکومت 15 اگست 2022 کے نواز شریف کے غصے کو بھی بھول گئی ، جب نواز شریف نے پٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے پر مسلم لیگ نون کے اجلاس میں برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اجلاس سے بائیکاٹ کردیا تھا۔
وفاقی حکومت نے بے رحمانہ فیصلہ کرتے ہوئے تمام پٹرولیم مصنوعات کے ریٹ بڑھا دیئے ہیں۔
یکم ستمبر سے پٹرول 2 روپے 7 پیسے فی لٹر مہنگا کر دیا گیا ہے اور پٹرول کی نئی 235.98 روپے فی لٹر ہوگئی ہے۔
ڈیزل کے ریٹ میں 2 روپے 99 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے اور ڈیزل کا نیا ریٹ 247 روپے 43 پیسے فی لٹر مقرر کی گئی ہے۔
مٹی کا تیل 10 روپے 92 پیسے فی لٹر مہنگا ہوا اور اب مٹی کا تیل 210 روپے 32 پیسے فی لٹر میں دستیاب ہوگا۔
لائٹ ڈیزل 9 روپے 79 پیسے فی لٹر مہنگا کیا گیا ہے اور اب لائٹ ڈیزل 201 روپے 54 پیسے فی لٹر میں ملے گا۔
عالمی منڈی اور تیل کی قیمتیں
یاد رہے کہ گزشتہ روز کی رپورٹ کے مطابق عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا رجحان جاری ہے امریکی خام تیل 5.4 فیصد سستا ہوکر 91.83 ڈالر فی بیرل ہو گیا ہے جبکہ برینٹ کی قیمت 4.9 فیصد کمی کے بعد 97.94 ڈالر فی بیرل ہو گئی ہے۔
عوام کا شکوہ ہے کہ مسلم لیگ نون اور اس کے اتحادیوں کی جانب سے عوام کو کوئی ریلیف نہیں مل رہا اور یوں لگتا ہے کہ 15 روز قبل نواز شریف کا لندن کے اجلا س میں غصہ بھی محض نورا کشتی تھا۔
عوام کا کہنا ہے وزیر خزانہ ڈاکٹر مفتاح اسماعیل نے حالیہ دنوں ایک پریس کانفرنس میں یہ کہا تھا کہ وہ تمام مشکل فیصلوں میں نواز شریف ، شہباز شریف اور پارٹی کے دیگر اعلی عہدیداروں سے مشاورت کرتے ہیں۔