لورالائی کے اقلیتی برادری میں11 لاکھ روپے کی امدادی چیک کی تقسیم
ڈپٹی کمشنر لورالائی اور بے اے پی کے صدرنے اقلیتی برادری کے 132خاندانوں میں11لاکھ روپے کے امدادی چیک تقسیم کیے، ڈاکٹرعتیق الرحمن شاہوانی کا کہنا تھا کہ جتنا حق اس ملک پر ہمارا ہے اتنا ہی حق اقلیتی برادری کا بھی ہے،اقلیتی برداری سے ہرممکن تعاون کریں گے،
ڈپٹی کمشنر لورالائی ڈاکٹر عتیق الرحمن شاہوانی اور بلوچستان عوامی پارٹی کے ضلعی صدر اصغر خان اوتمانخیل نے ضلع میں اقلیتی برادری کے 132 خاندانوں میں 11 لاکھ روپے کے امدادی چیک تقسیم کیے ۔
صوبائی وزیر صنعت و حرفت حاجی محمد خان طور اوتمانخیل کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر لورالائی ڈاکٹر عتیق الرحمن شاہوانی اور بلوچستان عوامی پارٹی کے ضلعی صدر اصغر خان اوتمانخیل نے اقلیتی برادری میں 11 لاکھ روپے کے امدادی چیک تقسیم کیے ۔
یہ بھی پڑھیے
کمشنر و ڈپٹی کمشنر لورا لائی کا سیلابی علاقوں کا دورہ، نقصانات کا تخمینہ لگایا
حکومت کی جانب سے امدادی رقم کی فراہمی پر اقلیتی برادری کے ارکان نے ڈپٹی کمشنر لورالائی، بی اے پی کے صدر اور صوبائی وزیر صنعت و حرفت کا شکریہ ادا کیا ۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر لورالائی ڈاکٹرعتیق الرحمن شاہوانی نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اقلیتی برداری کے ساتھ ہر جگہ اور ہرممکن تعاون کرے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ جتنا حق اس ملک پر ہمارا ہے اتنا ہی حق اقلیتی برادری کا بھی ہے ۔ ہمیں ان کی مدد کر کے دلی خوشی محسوس ہوتی ہے ۔ خدمت وہ عمل ہے جس سے انسان ممتاز ہوتاہے اور ایسے سکون قلب ملتا ہے۔
بلوچستان عوامی پارٹی کے ضلعی صدر اصغر خان اتمانخیل کا کہنا تھا کہ ہم نے الیکشن کے دن سے ہی عہد کررکھا ہے کہ ہم عوام کو زندگی تمام بنیادی سہولیا ت فراہم کرکے ہی دم لیں گے۔
انہوں نے کہا کہ جب سے اقتدار ملا ہے ہم نے عوامی خدمت میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑی ہے ۔اصغر خاں اتمانخیل نے کہا کہ اقلیتی برادری ہمارے معاشرے کا اہم حصہ ہے اور ہم نے بلاتفریق اور تعصب کے ان کی خدمت کی ہے ۔