نون لیگ کی مریم نواز کے بعد پی پی کے یوسف رضا گیلانی بھی گرگئے
حکمران سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کے گرنے کے دن آگئے ہیں، مریم نواز کے بعد سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی بھی دوران تقریر اسٹیج سے گر گئے ، سوشل میڈیا صارفین نے حکمران اتحاد کے سیاسی رہنماؤں کو گرا ہوا قرار دے دیا

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کے بعد راجن پور میں دوران خطاب پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی بھی اسٹیج سے گرگئے ہیں جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب کمنٹس کا ایک نہ رکنے والا سلسلہ چل نکلا ہے۔
راجن پورمیں ایک تقریب کے دوران سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی اسٹیج ٹوٹنے کے باعث گر گئے۔ فاضل پورمیں پی پی رہنما کی تقریر کے دوران اسٹیج ٹوٹ گیا اور یوسف رضا گیلانی نے اسٹیج پر لڑکھڑا کر گر پڑے ۔
یہ بھی پڑھیے
انجلینا جولی کی نقل اتارنے پر سوشل میڈیا پر مریم نواز کی ٹرولنگ
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرایک صارف نے سابق وزیر اعظم پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ رب کرم کرے نظروں سے تو گرے ہوے ہیں ہی اب اسٹیجوں سے گرتے جا رہے ہیں۔
رب کرم کرے نظروں سے تو گرے ہوے ہیں ہی اب سٹیجوں سے گرتے جا رہے ہیں
— نعمان احمد (@ahmed_naumon) September 1, 2022
نوری نامی ٹوئٹر ہینڈل سے یوسف رضا گیلانی پر تنقید کرتے ہوئے کہا گیا کہ ان لوگوں پر امداد دینے پر کیسے اعتبار کیا جائے یہ تو سیلاب و زلزلہ زدگان کے لئے صدقے میں دئے گئے ہار بھی چوری کر کے گھر لے جاتے ہیں۔
ان لوگوں پر امداد دینے پر کیسے اعتبار کیا جائے یہ تو سیلاب و زلزلہ زدگان کے لئے صدقے میں دئے گئے ہار بھی چوری کر کے گھر لے جاتے ہیں
— Pagli Says (نوری) (@pagli_Says) September 1, 2022
فرام جناح ٹوعمران نامی ٹوئٹر صارف نے اپنی رائے کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ یہ گرے ہوئے لوگ گریں گے ہی نا۔ 1100 اموات مظلوم معصوموں کی اورغریب عوام۔ شدید مہنگائی ظلم اور دوسری طرف امیر حکمران کرپشن چوری حق تلفی فرعونیت۔ اللہ نے رسی کھینچنی تو ہے نا کبھی تو۔ اب انکا حال انشاءاللہ دنیا دیکھےگی۔
یہ گرے ہوئے لوگ گریں گے ہی نا۔۔ 1100 اموات مظلوم معصوموں کی اور غریب عوا۔ شدید مہنگائی ظلم اور دوسری طرف امیر حکمران کرپشن چوری حق تلفی فرعونیت۔ اللہ نے رسی کھینچنی تو ہے نا کبھی تو۔ اب انکا حال انشاءاللہ دنیا دیکھےگی۔
— From Jinnah to Imran🇵🇰 (@FatimaA40189150) September 1, 2022
دختر کہسار نامی ٹوئٹر ہینڈل سے بھی یوسف رضا گیلانی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا گیا کہ جتنا مرضی گریں مگر اتنا نہیں گر سکتے جتنا انکی اخلاقیات اور ضمیر گر چکا ہو سکتا ۔یہ بھی پبلک ا سٹنٹ ہو۔
جتنا مرضی گریں مگر اتنا نہیں گر سکتے جتنا انکی اخلاقیات اور ضمیر گر چکا
ہو سکتا یہ بھی پبلک سٹنٹ ہو— دختر کہسار (@97asradar) September 1, 2022
ڈاکٹر نوید احمد نامی ٹوئٹر صارف نے پر لطف پیرائے میں کہا کہ سیلاب کی وجہ سے زمین کچی ہے اس لیےا سٹیج بیٹھ رہے ۔
سیلاب کی وجہ سے زمین کچی ہے اس لیے سٹیج بیٹھ رہے ہیں 😂
— Dr Naveed Ahmed (@DrNaveedAhmed86) September 1, 2022
خیال رہے کہ سابق وزیر اعظم راجن پورکی تحصیل فاضل پورمیں سیلاب متاثرین کی امداد کے حوالے سے ایک تقریب میں خطاب کررہے تھے کہ اس دوران یہ حادثہ پیش آیا ۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز راجن پور میں ہی مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز سیلاب متاثرین سے دوران خطاب لڑ کھڑا کر گرگئیں۔
راجن پور میں سیلاب متاثرین سے خطاب کے لیے مریم نواز چھوٹی میز پر چڑھ گئیں، دوران خطاب مریم نواز اپنا توازن برقرار نہ رکھ سکیں اور گر گئیں، پیچھے کھڑے ان کے شوہر کیپٹن(ر) صفدر نے سہارا دیا۔









