پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر
جوڈیشل ایکٹوزم پینل کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو کالعدم قرار دیا جائے۔
وفاقی حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائر کردی گئی۔
جوڈیشل ایکٹوزم پینل کے سربراہ اظہر صدیق نے لاہور ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائر کی۔
درخواست میں اوگرا ، وفاقی حکومت سمیت دیگر اداروں کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے ، حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
لاہور ہائی کورٹ کا حکومتی کمیٹی کی تشکیل سے متعلق بڑا فیصلہ
لاہور ہائیکورٹ میں بجلی کے بلوں پر فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے خلاف درخواست کی سماعت
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے قبل کابینہ سے منظوری نہیں لی گئی اور قیمتوں میں اضافے کے لیے ٹھوس وجوہات بھی بیان نہیں کی گئی۔
جوڈیشل ایکٹوزم پینل کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو کالعدم قرار دیا جائے۔









