جمائما گولڈ اسمتھ کا پاکستانی سیلاب متاثرین کی امداد کیلیے بڑا قدم
جمائما نے اپنی نئی فلم ریلیز سے قبل بذریعہ نیلامی نجی طور پر دکھانے کیلیے پیش کردی،سب زیادہ بولی لگانے والا 20 افراد کے ساتھ فلم دیکھ سکے گا، آمدنی سیلاب متاثرین پرخرچ کی جائے گی۔

جمائما گولڈ اسمتھ نے سیلاب میں گھرے پاکستانیوں کی امداد کیلیے قابل تعریف قدم اٹھایا ہے۔جمائما گولڈ اسمتھ نے اپنی نئی فلم ریلیز ہونے سے قبل ہی بذریعہ نیلامی پرائیویٹ اسکریننگ کیلیے پیش کردی۔
سب سے زیادہ بولی لگانے والا شخص اپنے 20 دوستوں کے ساتھ فلم دیکھ سکے گا، حاصل ہونے والی آمدنی سیلاب متاثرین کی امداد پر خرچ کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیے
جمائما کی سیلاب متاثرین کی امداد کیلیے الخدمت کیساتھ تعاون کی اپیل
جمائما کی فلم ”واٹس لوو گوٹ ٹوڈوود اِٹ؟“ کے عالمی پریمیئر کی تاریخ کا اعلان
جمائما گولڈ اسمتھ اپنی غیر ریلیز شدہ فلم”واٹس لو گوٹ ٹو ڈو ود اٹ؟“ کو نیلام کر رہی ہیں۔ سب سے زیادہ بولی لگانے والے اور ان کے 20 دوستوں کو فلم کی پرائیویٹ اسکریننگ کا موقع ملے گا۔
In aid of Pakistan’s flood victims
🇵🇰🙏🏼🇵🇰🙏🏼
We are auctioning a private screening in London for up to 20 people of our film What’s Love Got To Do With It? See you there 💚 https://t.co/BiAmbgvVG2
— Jemima Goldsmith (@Jemima_Khan) September 1, 2022
جمائما گولڈ استمھ نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ پاکستانی سیلاب متاثرین کی امداد کیلیے ہم لندن میں 20فراد کیلیے اپنی فلم”واٹس لوو گوٹ ٹو ڈو ود اٹ“ کی پرائیویٹ اسکریننگ کیلیے نیلامی کااہتمام کررہے ہیں۔ آپ سے وہاں ملاقات ہوگی۔
جمائما گولڈ اسمتھ کی فلم کی پرائیویٹ اسکریننگ کیلیے آن لائن نیلامی کا سلسلہ جاری ہے۔اب تک 13 بولیاں لگائی جاچکی ہیں اورموجودہ بولی 20ہزار500 برطانوی پاؤنڈ کی ہے۔
یاد رہے کہ اس قبل جمائما گولڈ استمھ نے اپنے ٹوئٹ میں کہا تھا کہ پاکستان میں 3کروڑ30لاکھ افراد تباہ کن سیلاب سے متاثر ہوئے۔ ایک ہزار سے مارے گئے جبکیہ 2 لاکھ سے زائد گھر تباہ ہوچکے ۔
Which is the best charity to donate to for on the ground support?
— Jemima Goldsmith (@Jemima_Khan) August 28, 2022
جمائما نے مزید لکھا کہ تھا کہ پاکستان کاربن کے عالمی اخراج کا ایک فیصد سے بھی کم پیدا کرتا ہے لیکن یہ موسمیاتی بحران سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے 10 ممالک میں سے ایک ہے۔
Alkhidmat is doing rescue and relief work in all of flood affected areas. Donate here, https://t.co/EQ32LVUlZp
Acc. Title: Al-Khidmat Foundation Pakistan
Bank Name: Meezan Bank
Acc#: 0214 0100861151
IBAN PK35 MEZN00 0214 0100861151
Swift Code MEZNPKKA#AlkhidmatFloodRelief
— Jemima Goldsmith (@Jemima_Khan) August 30, 2022
قبل ازیں جمائما گولڈ اسمتھ نے پاکستانی سیلاب متاثرین کی امداد کیلیے ٹوئٹر صارفین سے پاکستان میں سرگرم مستند ترین رفاحی اداروں کے بارے میں پوچھا تھا جس کے بعد صارفین کی اکثریت نےانہیں جماعت اسلامی کی الخدمت فاؤنڈیشن کا نام تجویز کیا تھابعدازاں جمائما خان نے اپنے ٹوئٹ کے ذریعے الخدمت فاؤنڈیشن کو امداد دینے کی اپیل کی تھی۔









